کیو ایس ایشیا رینکنگ:جامعہ ملیہ 203 سے 186 ویں مقام پر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-11-2021
کیو ایس ایشیا رینکنگ:جامعہ ملیہ 203 سے 186 ویں مقام پر
کیو ایس ایشیا رینکنگ:جامعہ ملیہ 203 سے 186 ویں مقام پر

 

 

نئی دہلی :  لندن کی کیو ایس ایشیا یونیورسٹی رینکنگ دوہزار بائیس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ا س کے گزشہ سا ل کے دوسو تین مقام کے مقابلے میں ایک سو چھیاسی واں مقام دیا گیا ہے۔

جامعہ کو ملنے والی رینکنگ میں مؤقرکیو ایس ایشیا رینکنگ دوہزاربائیس سب سے بڑی رینکنگ ہے جس میں ایشیا کی چھ سو ستاسی سرکردہ یونیورسٹیوں کی رینکنگ کی گئی ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بہتر مظاہرے پر نازاں پروفیسرنجمہ اخترشیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کہاکہ این آئی آر ایف کی رینکنگ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دسویں مقام سے چھٹے مقام کی زبردست کامیابی کے بعد یہ اہم کامیابی ہے۔

سخت بحران کے دورمیں جامعہ کی حصولیابیوں اور کامرانیوں کے باب میں یہ ایک اور اہم کارنامہ ہے۔ انھوں نے اس کامیابی کے لیے اپنے رفقائے کاروں اور اسٹاف کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ”جامعہ کے لیے یہ امر باعث فخر و اطمینان ہے۔قیو ایس ایشیا کی یونیورسٹی رینکنگ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کا بہترین مظاہرہ، اساتذہ او ر دیگر اسٹاف کی سخت کاوش اور جانفشانی کو اجاگر کرتاہے جسے اب دنیا بھر میں تسلیم کیا جارہا ہے۔

“ کیو ایس ایشیا کی یونیورسٹی رینکنگ دوہزار بائیس میں رینکنگ کو طے کرتے ہوئے گیارہ کلیدی نکات کوذہن میں رکھا گیا تھا۔ا ن گیارہ کلیدی نکات میں علمی توقیر(تیس فیصد)آجرکا مقام و مرتبہ(بیس فی صد)اساتذہ اور طلبا کا تناسب (دس فی صد)بین الاقوامی تحقیق نیٹ ورک (دس فیصد) فی تحقیقی مقالہ حوالہ جات (دس فیصد)فی فیکلٹی تحقیقی مقالات(پانچ فی صد)پی ایچ ڈی بردار اسٹاف(پانچ فیصد)بین الاقوامی فیکلٹی کا تناسب(دو اعشاریہ پانچ فیصد)بین الاقوامی طلبا کا تناسب(دو اعشاریہ پانچ فیصد)ان باؤنڈ ایکسچنج تناسب(دو اعشاریہ پانچ فیصد)اور آؤٹ باؤنڈ ایکسچینج اسٹوڈینٹس(دو اعشاریہ پانچ فیصد) جامعہ ملیہ اسلامیہ قومی اور بین الاقوامی رینکنگ میں سرگرمی سے حصہ لے رہا ہے۔شیخ الجامعہ نے کہاکہ ”جامعہ آنے والے وقتوں میں اپنی رینکنگ مزید بہتر کر نے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔“