پروفیسر محمد قمر الہدیٰ فریدی- اردو اکادمی کے نئے ڈائریکٹر مقرر

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 26-07-2022
پروفیسر محمد قمر الہدیٰ فریدی- اردو اکادمی کے نئے ڈائریکٹر مقرر
پروفیسر محمد قمر الہدیٰ فریدی- اردو اکادمی کے نئے ڈائریکٹر مقرر

 

 

علی گڑھ، :  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہئ اردو کے پروفیسر محمد قمر الہدیٰ فریدی کو اردو زبان و ادب کے مطالعہ کو فروغ دینے اور ملک بھر میں اسکولوں اور مدرسوں کے اردو اساتذہ کی تربیت کے لیے قائم کی گئی اردو اکادمی کا نیا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

               انہوں نے کہا کہ وہ اردو اکیڈمی کی کثیر الجہت سرگرمیوں کی بحالی کے لیے پرجوش ہیں، جس میں مخطوطات کی اشاعت اور اردو روایت اور ثقافت کی ترقی کے لیے کیے جانے والے پروگرام اولین مقاصد ہیں۔

               پروفیسر فریدی نے کہا کہ اردو زبان و ادب کے مطالعے کو مختلف اقدامات اور کثیر الجہت تعاون کے ذریعے فروغ دینے کی کوشش کرتے ہوئے میں جو کرنا چاہتا ہوں اس پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اے ایم یو کی اردو اکیڈمی اتر پردیش، اتراکھنڈ، بہار، مغربی بنگال اور اڑیسہ کے مدارس سمیت اردو میڈیم اسکولوں اور ایسے اسکول جہاں اردو پہلی، دوسری اور تیسری زبان کے طور پر پڑھائی جاتی ہے، کے اساتذہ کو تربیت دینے کے مقصد پر مرکوز ہے۔

               پروفیس فریدی نے 17 سے زیادہ کتابیں اور 100 سے زیادہ مقالے معتبر جرائد میں شائع کیے ہیں۔ ان کا نام سہ ماہی 'فکر ونظر'، اے ایم یو اور 'سغر ادب'، مظفر پور کے ادارتی بورڈ میں شامل ہے۔ وہ ماہنامہ تہذیب الاخلاق اور خبر ونظر کے جوائنٹ ایڈیٹر ہیں اور فیکلٹی آف آرٹس کے جرائد 'دانش' اور 'الفاظ' کی ایڈیٹنگ بھی کرتے ہیں۔ انہیں ان کی کئی تصانیف کے لیے اتر پردیش اور بہار اردو اکیڈمیوں سے ایوارڈز سے سرفراز کیا جا چکا ہے جن میں 'اردو داستان:تحقیق و تنقید'، 'طلسم ہوش ربا: تنقید و تلخیص'، 'اظہار وابلاغ'  اور 'سرسید اور اردو زبان و ادب' شامل ہیں۔ انھیں ان کی کتاب 'اردو نثر: اصناف و اسالیب' کے لیے 'کلیم الدین احمد ایوارڈ' سے بھی نوازا گیا ہے۔ اردو نثر بالخصوص 'داستان'، اردو زبان کی تاریخ، سرسید احمد خان اور علی گڑھ تحریک ان کی دلچسپی کے خاص شعبے ہیں۔