پروفیسر فضل الرحمن، اردو یونیورسٹی کرنول کے وائس چانسلر مقرر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
پروفیسر فضل الرحمن، اردو یونیورسٹی کرنول کے وائس چانسلر مقرر
پروفیسر فضل الرحمن، اردو یونیورسٹی کرنول کے وائس چانسلر مقرر

 

 

آواز دی وائس، حیدرآباد

  مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، مرکز برائے فروغ انسانی وسائل کے ڈائرکٹر پروفیسر پی فضل الرحمن کو ڈاکٹر مولوی عبدالحق اردو یونیورسٹی (داہو)، کرنول، آندھرا پردیش کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم، حکومت آندھرا پردیش کے جاری کردہ اعلامیہ کے بموجب گورنر جناب بسوابھوشن ہری چندن نے بحیثیت چانسلر یونیورسٹی، پروفیسر پی فضل الرحمن کو 4 سال کے لیے داہو کا وائس چانسلر مقرر کیا ہے۔

پروفیسر رحمن 1998ءمیں اردو یونیورسٹی سے وابستہ ہونے والے پہلے ملازم ہیں ۔یو جی سی اکیڈیمک اسٹاف کالج میں 2007 میں پروفیسر ڈائرکٹر بننے سے قبل انہوں نے اسسٹنٹ ڈائرکٹر اور ریڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ 2013ءمیں پروفیسر، اسکول آف سائنسس اور 2019ءمیں ڈائرکٹر، یو جی سی ایچ آر ڈی سی مقرر ہوئے۔ انہوں نے یونیورسٹی میں کئی اہم ذمہ داریاں نبھائیں ہیں ۔

ان میں کنٹرولر امتحانات انچارج، ڈائرکٹر انچارج(نظامت فاصلاتی تعلیم)، ڈائرکٹر نظامت داخلہ و آئی کیو اے سی، ڈین اسکول آف سائنسس و بہبودی ¿ طلبہ کے علاوہ رکن مجلس انتظامی اور رکن مجلس تعلیمی شامل ہیں۔

انہوں نے زوالوجی میں اپنی پی ایچ ڈی 1993ءمیں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے مکمل کی۔ انہیں 27 سال کا تدریس، تحقیق و تعلیمی انتظامیہ، ادارہ کے قیام، فروغ و انتظام کا تجربہ ہے۔

انہوں نے امریکہ، برطانیہ، فرانس، نیدر لینڈس، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات اور قطر کے تعلیمی دورے کیے ہیں۔ وہ کتاب ”نیماٹوڈس ٹیکسیمونی: کانسپٹس اینڈ ریسنٹ ٹرینڈس“ کے شریک مصنف ہیں۔ انہوں نے مختلف بین الاقوامی سمیناروں اور کانفرنسوں میں شرکت کی ہے۔

انہیں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی جانب سے مختلف تعلیمی کمیٹیوں میں رکن مقرر کیا گیا ہے۔پروفیسرسید عین الحسن، وائس چانسلر، پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، پرو وائس چانسلر، پروفیسر شیخ اشتیاق احمد، رجسٹرار اور مانو کے تدریسی و غیرتدریسی عملہ نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔