کولکاتہ:دوسال بعد کھلے پرائمری اسکول ،73.3فیصد حاضری

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 17-02-2022
کولکاتہ:دوسال بعد کھلے پرائمری اسکول ،73.3فیصد حاضری
کولکاتہ:دوسال بعد کھلے پرائمری اسکول ،73.3فیصد حاضری

 

 

آواز دی وائس،کولکاتہ

دو مہینے سال کے وقفے کے بعد آج سے مغربی بنگال میں پرائمری اور اپر پرائمری اسکول کھل گئے ہیں۔چوتھی جماعت تک بچوں کی حاضری کی شرح73.3فیصد تھی۔محکمہ تعلیم نے بچوں کی حاضری کی شرح پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ریاستی اسکول ایجوکیشن محکمہ کے مطابق بدھ کو ریاست بھر میں پری پرائمری سے چوتھی جماعت تک بچوں کی حاضری کی شرح 73.33 فیصد تھی۔ ریاست میں کل 50263 پرائمری اسکول آج سے کھل گئے ہیں۔

محکمہ ا سکول ایجوکیشن کے مطابق پری پرائمری سے چوتھی جماعت تک طلباء کی کل تعداد 56,65,556 ہے۔ جن میں سے 42,26,107 طلباء کی آج ا سکول میں حاضری تھی۔ ریاستی اسکول ایجوکیشن محکمہ کے مطابق آنے والے دنوں میں حاضری کی شرح میں اضافے کی امیدہے۔ اساتذہ کی حاضری کی شرح بھی اطمینان بخش تھی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق پرائمری میں اساتذہ کی کل تعداد 210,944 ہے جن میں پارٹ ٹائم اور پیرا ٹیچر شامل ہیں۔ پہلے دن، ریاست بھر میں اسکولوں میں 2,04,173 اساتذہ موجود تھے۔ تاہم، اپر پرائمری میں طلباء کی حاضری کی شرح پرائمری کے مقابلے بکم تھی۔ اپر پرائمری کے معاملے میں، ریاست بھر میں حاضری کی شرح 70.63 فیصد تھی۔ محکمہ اسکول کے مطابق پہلے دن یعنی بدھ کو 13465 سکولوں میں اپر پرائمری کلاسز ہو رہی ہیں۔

ریاست میں پانچویں، چھٹی اور ساتویں جماعت کے طلباء کی کل تعداد 36,62,144 ہے جن میں سے 22,24,024 طلبا آج حاضر ہوئے۔ تاہم، اپر پرائمری سطح پر اساتذہ کی حاضری کی شرح نمایاں تھی۔ محکمہ ا سکول ایجوکیشن کے مطابق اساتذہ کی حاضری 95.8 فیصد رہی۔

اسکول ایجوکیشن محکمہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ چونکہ پرائمری سطح پر حاضری کی شرح پہلے دن مثبت رہی، ایسا لگتا ہے کہ آنے والے دنوں میں حاضری کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا۔ تاہم، ضلع حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ ان اسکولوں پر کڑی نظر رکھیں جہاں حاضری کی شرح نسبتاً کم ہے۔

محکمہ اسکول کے مطابق اگلے ایک دو ہفتے میں گھر گھر جاکر بچوں کو بلانے کی ہدایت دی جاسکتی ہے۔