بیگم عزیز النساء ہال میں پروجیکٹ لیمن کے تحت پودے لگائے گئے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-04-2022
بیگم عزیز النساء ہال میں پروجیکٹ لیمن کے تحت 100 پودے لگائے گئے
بیگم عزیز النساء ہال میں پروجیکٹ لیمن کے تحت 100 پودے لگائے گئے

 


علی گڑھ،: فطرت، خدا کی سب سے خوبصورت تخلیق ہے۔ یہ سب کی ترقی اور نشو و نما کی راہ ہموار کرتی ہے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے بیگم عزیز النساء ہال نے پروجیکٹ لیمن شروع کیا جس کے تحت لیموں کے سو پودے لگائے گئے۔ پروفیسر شجاع الدین، سابق ایم آئی سی، لینڈ اینڈ گارڈن، اے ایم یو اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ 100 سے زائد طالبات نے مہمان خصوصی، پرووسٹ اور ہال کے وارڈنز کے ساتھ مہم میں شرکت کی اور 100 سے زائد لیموں کے پودے لگائے۔

پروفیسر شجاع الدین نے اس موقع پر درختوں کے عمومی اور لیموں کے خصوصی فوائد سے آگاہ کیا۔ انہوں نے لیموں کے ادویاتی فوائد بھی بتائے۔ پرووسٹ پروفیسر صبوحی خان نے کہا کہ لیموں قوت مدافعت بڑھانے کے لیے بہت اہم ہے اور وٹامن سی کا بہترین قدرتی ذریعہ ہونے کی وجہ سے موجودہ کووِڈ کے حالات میں ایک بہت فائدے مند درخت بن چکا ہے۔

اس موقع پر سبھی نے لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال کا حلف بھی لیا، اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دینے کا وعدہ کیا گیا۔ اس پروجیکٹ کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو ماحولیات سے جوڑنا تھا۔ تقریب کے انعقاد میں ہال کے وارڈنز ڈاکٹر غزالہ یاسمین، ڈاکٹر عارفہ شاہین، ڈاکٹر محمد ناظم، محترمہ رباب خان، ڈاکٹر زرین عمران، ڈاکٹر حشنود، محترمہ رفیدہ صدیقی، ڈاکٹر زیبا عظمت اور ڈاکٹر فوزیہ فریدی اور دیگر نے بھرپور تعاون کیا۔