جامعہ ملیہ اسلامیہ: طلبہ کا کیمپس پلیسمنٹ مہم کے دوران انتخاب

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 04-03-2022
 جامعہ ملیہ اسلامیہ: طلبہ کا کیمپس پلیسمنٹ مہم کے دوران انتخاب
جامعہ ملیہ اسلامیہ: طلبہ کا کیمپس پلیسمنٹ مہم کے دوران انتخاب

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل(یو پی سی)جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پلیسمنٹ مہم کے مینجمنٹ کے طلبا کے لیے گزشتہ سال اکتوبر دوہزار اکیس میں بہترین پیکجیز کے ساتھ بہت اچھی شروعات ہوئی اور ادارے میں پلیسمنٹ کا مجموعی ریکارڈ زبردست رہا۔

پچیس سے زیادہ کمپنیوں نے ایم بی اے کے مختلف اسٹریم کے طلبا کوآفر لیٹر دیے جن کی اوسط پیکج تقریباً نو لاکھ روپئے سالانہ تھی۔اب تک کا سب سے بڑا پیکچ سالانہ پچیس لاکھ کا رہاہے۔

اہم کمپنیاں جو جامعہ ملیہ اسلامیہ کیمپس میں ملازمت دینے کے لیے انٹرویو کررہی ہیں ان میں کے پی ایم جی،بین کیپ ایبیلیٹی نیٹ ورک،ایکسینچر،آئی سی آئی سی آئی بنک،ویدانتا،نیو جین،شنیڈر،الیکٹرک زیومی، لائم روڈ،سی آر ایم نیکسٹ، ٹیک مہندرا،اسکورٹس،انڈیا مارٹ،سیانس انالیٹکس، جے کے ٹائرز، اسکیلر اکیڈیمی،ڈیجٹل جلیبی، بائیجوس وغیرہ تھیں۔

ڈاکٹر راحیلہ فاروقی،ڈائریکٹر یو پی سی، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کہ وبائی بحران نے کچھ شعبوں پر سخت برے اثرات مرتب کیے ہیں تاہم دوسری طرف آئی ٹی سیکٹر اورایڈ ٹیک سیکٹر پروان چڑھے ہیں جو بڑھی ہوئی پلیسمنٹ کی شکل میں ہمارے سامنے ہے۔انھوں نے طلبا کو منتخب کرنے کے لیے سبھی کمپنیوں کا شکریہ ادا کیا۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ ملک اور انڈسٹری کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے طلبا کو متنوع علوم و فنون فراہم کرتاہے۔جامعہ ملیہ اسلامیہ اس با ت کے لیے پر امید ہے کہ کیمپس میں اور بھی کمپنیاں آئیں گیں اور طلبا کو ملازمت کی پیش کش کریں گی۔