شیخ الہند ٹریننگ سینٹر پر پرویش اور نِپُن کیمپ کا آغاز

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 31-12-2021
شیخ الہند ٹریننگ سینٹر پر پرویش اور نِپُن کیمپ کا آغاز
شیخ الہند ٹریننگ سینٹر پر پرویش اور نِپُن کیمپ کا آغاز

 


آواز دی وائس، بنارس

 شیخ الہند ٹریننگ سینٹر جامعہ اسلامیہ محمودیہ بیلوڑی بنارس میں بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ جمعیۃ یوتھ کلب کے تحت روور اور اسکاؤٹ کے پرویش اور نِپُن کیمپ کا باضابطہ آغاز ہوا۔

کیمپ کا آغاز روایتی طور پر مہمان خصوصی حاجی ابو الہاشم صاحب صدر جمعیۃ علماء بنارس اور محمد رضوان صاحب کنوینر جمعیۃ یوتھ کلب مشرقی اترپردیش کے ذریعے بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ اور جمعیۃ علماء ہند کے پرچم کی پرچم کشائی کے ذریعے ہوا۔

awazthevoice

اسکاوٹ کی ٹریننگ

مرکز سے ٹرینر کے طور پر سینئر ٹرینر واعظ امن ، مولانا نور البشر  اور مولانا عمران جب کہ مقامی ٹرینر مولانا عمار یاسر ، مولانا ریحان نجمی ، عبدالکریم اور حافظ ابو حذیفہ  شامل ہوئے۔

کیمپ میں کل 66 بچے ہیں جن میں 35 اسکاؤٹ پرویش، 16 روور پرویش اور 15 روور نِپُن کے بچے ہیں۔

awazthevoice

اسکاوٹ کی ٹریننگ

آج کی افتتاحی تقریب میں صدر جمعیۃ علماء بنارس کے علاوہ حاجی جاوید اقبال رکن جمعیۃ یوتھ کلب بنارس، شہزاد ملک ، فرحت جاوید ، مولانا طارق فراز  وغیرہ موجود تھے۔