اردو یونیورسٹی میں اکتسابی وسائل کے فروغ پر پانچ روزہ آن لائن ورکشاپ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 14-10-2021
اردو یونیورسٹی میں اکتسابی وسائل کے فروغ پر پانچ روزہ آن لائن ورکشاپ
اردو یونیورسٹی میں اکتسابی وسائل کے فروغ پر پانچ روزہ آن لائن ورکشاپ

 

 

آواز دی وائس،حیدرآباد

مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذۂ اردو ذریعۂ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام اکتسابی وسائل کے فروغ (Developing Learning Resources) پر پانچ روزہ آن لائن ورکشاپ منعقد کیا جا رہا ہے۔

اردو ذریعہ تعلیم سے منسلک اسکولوں اور کالجوں کے اساتذہ کے لیے اس ورکشاپ کا انعقاد بتاریخ 25 تا 29 اکتوبر2021 عمل میں لا یا جا رہا ہے۔

پروفیسرعبدالسمیع صدیقی، ڈائرکٹر مراکز کے بموجب یہ ورکشاپ پروفیسر سید عین الحسن ،شیخ الجامعہ کی سر پرستی اور پروفیسرایس ایم رحمت اللہ، نائب شیخ الجامعہ و پروفیسر صدیقی محمد محمود ،انچارج رجسٹرار کی نگرانی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس ورکشاپ میں در س و تدریس سے متعلق موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا تاکہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ ہو سکے اور انہیں تدریس کے مو ¿ثر و مفید طریقوں اور تکنیکوں سے روشناس کرایا جا سکے۔

ورکشاپ میں متعدد ماہرین بہتر آموزش کے لیے کار آمد وسائل کے فروغ اور استعمال پر سیر حاصل گفتگو کریں گے۔ اساتذہ اس لنک پرمفت رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

شرکا کو ای۔سر ٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ دیگر شائقین آئی ایم سی ،مانو کے یو ٹیوب (IMC MANUU Youtube) چینل پر 3:00 تا 4:30 بجے پروگرام کے رواں اجلاسوں کو دیکھ سکتے ہیں۔ پروگرام سے متعلق دیگر تفصیلات کے لئے ڈاکٹر اشونی (9966498979) اور ڈاکٹر محمد غفران برکاتی (9044145228) سے رابطہ کر سکتے ہیں۔