نئی دہلی:اب انجینرینگ میں داخلہ امتحانات جے ای ای اورمیڈیکل میں داخلہ امتحانات اردومیں بھی دیئے جاسکیں گے۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کی طرف سے پہلے ہی کہا گیا تھا کہ انجینرینگ میں داخلے کے امتحانات اردومیں ہونگے۔
اب اعلان کیا گیا ہے کہ میڈیکل میں داخلہ کے لئے ہونے والے امتحانات بھی اردو میں ہوسکیں گے۔یہی بات چند ماقبل وزیرتعلیم دھرمندرپردھان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہی تھی۔ یہ سب مودی حکومت کی نئی تعلیمی پالیسی کے تحت ہورہا ہے۔
نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) کی میڈیکل ایڈوائزری کونسل (ایم اے سی) کی طرف سے دی گئی اپ ڈیٹس کہ این ٹی اے جون کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں نیٹ یوجی 2022 کا انعقاد کر سکتا ہے۔
ان اپڈیٹس کے مطابق این ٹی اے کوایم اے سی کی طرف سے تجویز دی گئی ہے کہ وہ سہولت کے مطابق امتحان کی تاریخ کا انتخاب کرے۔ ان کے علاوہ،نیٹ یوجی2022 سے متعلق اپ ڈیٹ این ٹی اے کی طرف سے اگلے ہفتے 10 مارچ 2022 تک جاری کیے جانے کی امید ہے۔
تاہم، دوسری طرف، قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ (یوجی)-2022 کے حوالے سے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی طرف سے باضابطہ طور پر کوئی معلومات شیئر نہیں کی گئی ہیں۔
غور طلب ہے کہ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کی دفعات کے مطابق،این ٹی اے نے اعلان کیا ہے کہ نیٹ یوجی کا امتحان اب اردوسمیت تیرہ زبانوں میں ہوسکے گا۔ ان میں انگریزی، ہندی ،آسامی، بنگالی، گجراتی، ملیالم، کنڑ، مراٹھی، اوڈیا، تامل، تیلگواور پنجابی زبانیں شامل ہیں۔
واضح ہوکہ وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے چند ماہ قبل اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ پہلی بار، میڈیکل میں داخلے کا امتحان نیٹ یوجی نئے اضافے کے طور پر ملیالم اور پنجابی کے ساتھ 13 زبانوں میں کرائے جائیں گے۔
انھوں نے مزید کہاتھا کہ مشرق وسطی میں ہندوستانی طلباء برادری کی سہولت کے لیے کویت میں نیٹ کے لیے ایک نیا امتحانی مرکز کھولا گیا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار ہندوستانی طلبہ کی سہولت کے لیے مشرق وسطی میں، کویت میں ایک امتحانی مرکز کھولا گیا ہے۔