نئی دہلی :27 مارچ کو جامعہ کرے گا ٹیڈکس کے مختلف لینسز کی میزبانی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-02-2022
نئی دہلی :27 مارچ کو جامعہ کرے گا ٹیڈکس کے مختلف لینسز کی میزبانی
نئی دہلی :27 مارچ کو جامعہ کرے گا ٹیڈکس کے مختلف لینسز کی میزبانی

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

جامعہ ملیہ اسلامیہ آئندہ 27 مارچ2022 کو ٹیڈ ایکس جے ایم آئی دوہزار بائیس۔ ڈیفرینٹ لینسیس کی میزبانی کرے گا۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ ’ڈیفرینٹ لینسیس‘کے مرکزی خیال پر آئندہ 27 مارچ  2022 کو ٹیڈ ایکس جے ایم آئی منعقد کررہا ہے۔

یہ اہم پروگرام دفتر ڈین،اسٹوڈینٹس ویلفیئر (ڈی ایس ڈبلیو) اور فیکلٹی ایڈوائزرس کے زیر اہتمام منعقد کیا جارہاہے۔

پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ پروگرام کا افتتاح کریں گی اور وہ پہلی ٹیڈ ایکس جے ایم آئی کی خطیب بھی ہوں گی۔

مختلف پس منظر کے ممتاز ماہرین اس موقع پر اظہار خیال کریں گے۔ ٹیڈ ایکس جے ایم آئی اپنی نوعیت کا ایک الگ پروگرام ہوگاجس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کے جیالے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں گے اور نئے افکار وخیالات کے ساتھ مستقبل کے وژن کا سلسلے کی تحریک پیدا کریں گے۔

پروگرام کا مرکزی خیال ’مختلف لینسیس‘میں اس بات پر زور ہے کہ ہم اپنے تناظر سے اوپر اٹھ کر چیزوں کو جائزہ لیں اور جس بوقلموں سماج میں ہم سانسیں لے رہیں ہیں اس کی داد دیں۔

مختلف شعبہ ہائے زندگی کی اہم شخصیات پروگرام میں شریک ہوں گی اور یو ٹیوب پر اسٹاف،طلبا اور سامعین بڑی تعداد میں اس میں شریک ہوں گے۔ یہ پروگرام یو ٹیوب پر بھی نشر کیا جائے گا ۔