این سی سی کور کمانڈنگ آفیسرز نے کی پروفیسر نجمہ اختر سے ملاقات

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 19-06-2022
 این سی سی کور کمانڈنگ آفیسرز نے کی پروفیسر نجمہ اختر سے ملاقات
این سی سی کور کمانڈنگ آفیسرز نے کی پروفیسر نجمہ اختر سے ملاقات

 

 

آواز دی وائس،نئی دہلی

 دہلی ڈائریکٹوریٹ این سی سی کے گروپ کمانڈر 3 دہلی کے کمانڈنگ آفیسر اور 4 دہلی گرلز کے کمانڈنگ آفیسرز نے جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کے ساتھ  ملاقات کی۔

اس ملاقات میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈین آف سوشل سائنسز، این سی سی کوآرڈینیٹر اور اے این اوز بھی شامل ہوئیں، میٹنگ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے آئندہ سیشن (2022-23) کے انڈر گریجویٹ طلباء کے لئےCBCS کورس کے طور پرNCC کو نافذ کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 یو جی سی کے رہنمائے خطوط کے پیش نظر وائس چانسلر نجمہ اختر نے کہا کہ یونیورسٹی آنے والے سیشن میں انڈر گریجویٹ سطح پر این سی سی کو سی بی سی ایس/ اختیاری کورس کے طور پر نافذ کرے گی۔

پروفیسرنجمہ اختر نے کہا کہ وہ این سی سی کے لیے ایک جامع جائزہ کے لیے اعلیٰ سطح کی ماہر کمیٹی کی ایک رکن ہیں، جسے وزارت دفاع، حکومت ہند نے 2021 میں تشکیل دیا تھا تاکہ بدلے ہوئے وقت میںNCC کو مزید مضبوط بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آنے والے سیشن (2022-23) سے انڈر گریجویٹ سطح پرCBCS کورس کے طور پرNCC کو متعارف کرانے کے عمل میں ہے۔