جموں و کشمیر:سرکاری کالجوں میں طلباء کا داخلہ پرائیویٹ کالجوں کے مقابلے چھ گنا زیادہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
جموں و کشمیر:سرکاری کالجوں میں طلباء کا داخلہ پرائیویٹ کالجوں کے مقابلے چھ گنا زیادہ
جموں و کشمیر:سرکاری کالجوں میں طلباء کا داخلہ پرائیویٹ کالجوں کے مقابلے چھ گنا زیادہ

 

 

سری نگر : جموں و کشمیر میں، سرکاری کالجوں میں طلباء کا داخلہ پرائیویٹ کالجوں کے مقابلے چھ گنا زیادہ۔

 جموں و کشمیر کے نجی اور سرکاری کالجوں میں داخلہ لینے والے کل طلباء میں سے صرف 14 فیصد طلباء ہی پرائیویٹ کالجوں میں داخل ہوئے تھے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، جموں و کشمیر کے نجی اور سرکاری کالجوں میں داخلہ لینے والے کل طلباء میں سے صرف 14.19 فیصد طلباء نے نجی کالجوں میں داخلہ لیا تھا۔

- آل انڈیا سروے آن ہائر ایجوکیشن (اے آئی ایس ایچ ای) میں سامنے آنے والے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جموں و کشمیر کے نجی اور سرکاری کالجوں میں کل 22,577,1 نے داخلہ لیا تھا۔

آل انڈیا سروے آن ہائر ایجوکیشن (اے آئی ایس ایچ ای) میں سامنے آنے والے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جموں و کشمیر کے نجی اور سرکاری کالجوں میں کل 22,577,1 نے داخلہ لیا تھا۔

 اس میں مزید کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ غیر امدادی کالجوں میں کل طلباء کا داخلہ 28,975 تھا جبکہ نجی امداد یافتہ کالجوں میں صرف 3083 تھا۔

 اعداد و شمار مزید بتاتے ہیں کہ جموں و کشمیر کے پرائیویٹ کالجوں میں کل 32,058 طلباء نے داخلہ لیا تھا جبکہ سرکاری کالجوں میں طلباء کا داخلہ پرائیویٹ کالجوں کے مقابلے چھ گنا زیادہ تھا۔

 آخری سروے تک، جموں و کشمیر کے سرکاری کالجوں میں کل 193,713 طلباء نے داخلہ لیا تھا۔