مومن فہیم احمد عبد الباری ایکسیلنسی ایوارڈ سے سرفراز

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-11-2021
مومن فہیم احمد عبد الباری ایکسیلنسی ایوارڈ سے سرفراز
مومن فہیم احمد عبد الباری ایکسیلنسی ایوارڈ سے سرفراز

 


آواز دی وائس، بھیونڈی

مومن فہیم احمد عبد الباری ریاست مہاراشٹر کے شہر بھیونڈی کی معروف شخصیت ہیں۔ وہ صمدیہ ہائی اسکول وجونیئرکالج بھیونڈی کے انتہائی فعال معلم اورآل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسو سی ایشن، بھیونڈی یونٹ کے صدر ہیں۔

مومن فہیم احمد عبد الباری کو بروز اتوار 7 / نومبر 2021 کو حیدرآباد کے دو روزہ تفہیمی پروگرام میں آئیٹا کے بینر تلے لاک ڈاؤن جیسےپریڈ میں مسلسل کئی مہینوں تک طلبہ کی تعلیمی رہنمائی کی ۔

مشن سی ای ٹی کے ساتھ ساتھ آن لائن سرگرمیوں کی رہنمائی اور دیگرتقریبات کے لیے فعال کردار ادا کرنے پر ایکسیلنسی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

واضح ہو کہ موصوف کو گزشتہ دنوں آیئٹا کا قومی میڈیا کوآرڈینیٹر منتخب کیا گیا۔اس ذمہ داری کو بھی موصوف احسن طریقے سے انجام دے رہیں ہیں۔

حال ہی میں موصوف ڈپلومہ ان جرنلزم میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کی ہئے۔ گزشتہ کئی برسوں سے طلبہ کی رہنمائی کے لیے ملک کے نامور اخباروں اور نیوز پورٹل پر کرئیر رہنمائی سے متعلق مضامین بھی شائع ہوتے ہیں۔ 

ایوارڈ ملنے پر انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔