جامعہ ملیہ: پانی کے تحفظ پر انصرام احمد کی پینٹنگ کو ملا ایوارڈ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
 جامعہ ملیہ: پانی کے تحفظ پر انصرام احمد کی پینٹنگ کو ملا ایوارڈ
جامعہ ملیہ: پانی کے تحفظ پر انصرام احمد کی پینٹنگ کو ملا ایوارڈ

 

 

نئی دہلی:ہاؤسنگ اورشہری امور کی وزارت کی طرف سے تشکیل دی گئی ایک کمیٹی نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی فیکلٹی آف آرکیٹیک کے چوتھے سال کے طالب علم انصرام ​​احمد خان کی بنائی گئی پینٹنگ منتخب کراسے اعزاز سے نوازا ہے۔

 قومی اداروں کے طلباء کی جانب سے بھیجی گئی 5000 سے زائد پینٹنگز میں سے بہترین 25 پینٹنگزکو انعامات کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔  وگیان بھون، دہلی میں ایم او ایچ یو اے کی طرف سے منعقد ایک تقریب انعامات دیے گئے۔ 

منتخب طلبا نے  ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت ہردیپ سنگھ پوری، ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت کوشل کشور اور سکریٹری، منوج جوشی اور ایڈیشنل سکریٹری نے امرت مہو اتسو واٹر ہیریٹیج کنزرویشن انٹرنشپ پروگرام کے تحت ڈی تھرا سے سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔ 

پینٹنگ کے اس مقابلے میں 25 ایسی پینٹنگز کا انتخاب کیا گیا جس میں پانی کے تحفظ پر کو دکھایا گیا تھا۔

انصرام احمد خان اور ان کی ٹیم نے آبی ذخائر کے منصوبوں پر کام کیا - راجاوں کی باولی اورفیروز شاہ کوٹلہ کی باولی پر کام کیا تھا۔  یہ دونوں منصوبے حکومت ہند کے مشن امرت  مہواتسو کے تحت آبی وراثت کے تحفظ کا حصہ ہیں جہاں طلباء ملک بھر میں ثقافتی اور تاریخی لحاظ سے اہم آبی ذخائر پر کام کرتے ہیں۔

اس مشن کے تحت، آبی ذخائر کوAICTE کی طرف سے پانی کی حفاظت اور کمیونٹی کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے روایتی مقامی آبی ذخائر کی بحالی اور تحفظ کے لیے حکمت عملیوں کا مطالعہ کرنے اور تجویز کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

انٹرنشپ ایک ماہ تک جاری رہی، دونوں ٹیموں نے اپنے متعلقہ باولیوں کے کام کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے سائٹ کے کئی دورے کیے ۔

سائٹ کے ارد گرد رہنے والے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سائٹ پر آنے والوں کے ساتھ بھی بات چیت کی گئی تاکہ سائٹ کو عوامی استعمال کے لیے مزید قابل رسائی بنانے کے لیے ان کی تجاویز پر بھی غور کیا جا سکے۔