مولانا آزاد یونیورسٹی: طلباءنے لیا سماجی ہم آہنگی کا اجتماعی حلف

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 02-07-2022
 مولانا آزاد یونیورسٹی: طلباءنے لیا سماجی ہم آہنگی کا اجتماعی حلف
مولانا آزاد یونیورسٹی: طلباءنے لیا سماجی ہم آہنگی کا اجتماعی حلف

 

 

شبنم صمدانی، جودھپور

ہمارا ملک مختلف رنگوں کے پھولوں سے سجا ہوا ایک خوبصورت گلدستہ ہے جہاں ہر پھول کی اپنی ایک الگ شناخت ہے، اپنی ایک الگ اہمیت ہے۔ گویا ہمارا ملک ٹرین کا ایک انجن ہے اور ہم تمام ذات اور برادری کے لوگ اس انجن کے کوچ ہیں،اس لیے سب کو ایک دوسرے کا ساتھ دے کر ملک کے انجن کو مضبوط کرنا ہے۔اس کے بعد ہی ہمارا پیارا وطن ترقی کی نئی جہتیں طے کر سکے گا۔

 ان خیالات کااظہار مولانا آزاد یونیورسٹی جودھ پور کے چیئرپرسن محمد عتیق کیا۔

محمد عتیق  بوجھاوڑ میں واقع یونیورسٹی کیمپس میں 'آو سنکلپ لیں' پروگرام کے دوران طلبا سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے اساتذہ اور طلباء سے کہا ہے کہ ہمیں ملک میں امن و شانتی کے لیے عہد کرنا چاہیے کہ ہم ہمیشہ ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ ملک کے لیے وقف رہیں گےاورایک دوسرے کے تعاون سے قوم کی تعمیر میں آگے بڑھیں گے۔ ہم سب ایک دوسرے کا احترام کریں گے۔ مذہبی اعتبار سے ہم اگرچہ الگ الگ ہیں، تاہم ہمیں ایک دوسرے مذہب کا احترام کرنا ہے۔

اس موقع پرمارواڑ مسلم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران محمد صابر، ڈاکٹر محمد آصف، یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار محمد امین، ڈین اکیڈمکس ڈاکٹر عمران خان پٹھان، ڈین آف فارمیسی ڈاکٹر پیوش شرما، ڈین آف ایجوکیشن ڈاکٹر ثمینہ، ڈین آف ایجوکیشن ڈاکٹر ثمینہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

awazthevoice

جودھپور: مولاناآزاد یونیورسٹی کے طلبا

 اس موقع پر آرٹس ڈاکٹر انعام الٰہی، ڈین آف کامرس موجود تھے۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر نرنجن بوہرا،سائنس ڈیپارٹمنٹ   ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر رئیس، کمپیوٹر ڈیپارٹمنٹ کےایچ او ڈی محمد اسلام، انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کےایچ او ڈی دیپک بوہرا،اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر طلعت زمان، ڈاکٹر صابرہ قریشی، ڈمپل پرجاپتی، ڈاکٹر مرجینا، عزیز الحسن، ممتاز سید، شہاب الدین مہر، کرن ماتھر، کشن لال، صدف صدیقی، ڈاکٹر الطاف خان، ڈاکٹر جیوتی گرجر، ڈاکٹر منو سنگھ، ڈاکٹر لکشمن رام بالا، ڈاکٹر سیما پروین خان، ڈاکٹر عبداللہ خالد، محمد شاہد، ریشما بانو، شعیب صدیقی، ڈاکٹر روچیکا، ڈاکٹر فریحہ، ڈاکٹر عامر، ڈاکٹرامیت ماتھر، ڈاکٹر حنا صدیقی، بھاویش، نرگس، افشین عارف، راج کمار ماتھر، نیہا وجے، سمیہ خان، رشی راج ماتھر، پرہلاد بوہرا، وشنوداس، ضیاء الحق، صابر انیس، مہندر سنگھ، سنکیت، چندن گروا، بھرت کمار، ریتیکا، محمد آصف، راج وارا ایم پٹیل، جاوید شیخ اور لائبریرین عمران لودی سمیت تمام فیکلٹی کے طلباء اور عملے بھی موجود تھے۔

 آخر میں سبھی نے جئے ہند کا نعرہ بلند کرتے ہوئے سماجی ہم آہنگی کا اجتماعی حلف لیا۔