کشمیری طالب نے گولڈ میڈل کیااپنے نام

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
فیاض احمد بھٹ
فیاض احمد بھٹ

 

 

فیاض احمد بھٹ گولڈ میڈل سے سرفراز کشمیر یونیورسٹی کے طالب علم فیاض احمد بھٹ نے گولڈ میڈل جیت کر اپنے گھر اور خاندان کا نام روشن کیا ہے۔

فیاض احمد بھٹ کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ سے ہے، اور وہ کشمیر یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔

فیاض اپنے شعبہ ' ڈیپارٹمنٹ آف جیولوجی' میں سب سے اچھے نمبر لانے پر گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

فیاض اپنی آئندہ کی زندگی میں ماہر ارضیات بننا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔ اس کا خیال ہے کہ وہ اس میدان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ساری توجہ اپنے کریریئر پر مرکوز رکھنی چاہئے۔ انھوں نے غیر ضروری کاموں میں وقت برباد نہیں کرنی چاہئے۔

وہ اپنی کامیابی ملنے پر کہتے ہیں کہ ہر نوجوان کو زیادہ سے زیادہ نیا سیکھنے کی کوشش کر نی چاہئے اور کبھی کبھی اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے۔