کرناٹک: حجابی طالبات نے کالج کے گیٹ پر ہی پروفیسر کو سونپے اسائنمنٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 22-02-2022
کرناٹک: حجابی طالبات نے کالج  کے گیٹ پر ہی پروفیسر کو سونپے اسائنمنٹ
کرناٹک: حجابی طالبات نے کالج کے گیٹ پر ہی پروفیسر کو سونپے اسائنمنٹ

 

 

 کنداپور(کرناٹک ) : حجاب تنازعہ سڑکوں سے عدالت تک اثر دکھا رہا ہے ۔کہیں طالبات نے حجاب کے بغیر پریکٹیکل امتحانات میں شرکت پر رضا مندی ظاہر کردی تھی ۔ لیکن آج حجابی طالبات کو کالج کیمپس میں داخلہ کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے کنداپور سرکاری جونیئر کالج کے شعبہ کامرس سے تعلق رکھنے والی چار طالبات نے کالج گیٹ تک پہنچ کر انٹرنل مارکس کے لئے تیار کیے گئے اسائنمنٹس اپنے پروفیسر کے حوالہ کیے یاد رہے کہ  3 فروری سے کنداپور کالج میں بھی پرنسپل نے حجابی طالبات کو کالج احاطہ سے باہر بھی بھیجا تھا ۔ تب سے یہ طالبات کچھ دنوں تک روزانہ گیٹ تک آ کر واپس چلی جاتی ہیں ۔

اس کے بعد انہوں نے حجاب اتار کر کالج جانے کے بجائے گھر پر ہی رہ کر امتحان کی تیاری کرنے کو ترجیج دی ۔ پھر انہیں دئیےگئے کام کو پورا کرکے گیٹ کے باہر سے ہی متعلقہ پروفیسروں کو اسائنمنٹس  سونپ کر چلی گئیں ۔بات ظاہر ہے کہ طالبات  حجاب کے بغیر کالج میں داخل ہونے کو تیار نہیں ہے۔

پروفیسر اودئے کمار شیٹی نے بتایا کہ  کامرس شعبہ کے انٹرنل مارکس کے لئے سال میں دو مرتبہ اسائنمنٹ دئے جاتے ہیں ۔ اسی لئے کامرس شعبہ کی حجابی طالبات نے بھی اپنے اسائنمنٹس جمع کر رہی ہیں ۔ آج چار طالبات نے اسائنمنٹ جمع کروایا ہے ۔ کل بھی مزید طالبات آ سکتی ہیں ۔ دو دن قبل کچھ طالبات کے والدین نے بھی اپنے بچوں کے اسائنمنٹس جمع کروائے تھے ۔

یاد رہے کہ جب سے حجاب کا تنازعہ ابھرا ہے کرناٹک میں مختلف کالجوں اور اسکولوں میں طالبات نے احتجاج اور مظاہرے شروع کردئیے ہیں ۔کہیں تشدد کے واقعات ہورہے ہیں۔ فی الحال اس تنازعہ کا کوئی حل نظر نہیں آرہا ہے کیونکہ کیس کرناٹک ہائی کورٹ میں