پروفیسر نجمہ اختر شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اعزازی کرنل رینک سے سرفراز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-01-2023
پروفیسر نجمہ اختر شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اعزازی کرنل رینک سے سرفراز
پروفیسر نجمہ اختر شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اعزازی کرنل رینک سے سرفراز

 

 

 نئی دہلی : پروفیسر نجمہ اخترشیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کو نیشنل کیڈٹ کارپس (این سی سی) کے اعزازی رینک سے سرفراز کیا گیاہے۔اس ضمن میں وزارت دفاع، حکومت ہند نے گزٹ آف انڈیا میں مورخہ سات جنوری دوہزار تئیس کو ایک اطلا ع نامہ جاری کیاتھا۔پروفیسر نجمہ اختر کو یونیورسٹی کا بطور’کرنل کمانڈینٹ‘  مقرر کیا گیاہے اور یہ ان کے بارہ اپریل دوہزار انیس کو جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بحیثیت شیخ الجامعہ جوائن کرنے کے بعد سے نافذ العمل ہے۔ رینک کی سرفرازی اور تصدیق نامہ دیے جانے کی تقریب جلد ہی منقعد کی جائے گی۔

پروفیسر نجمہ اختر این سی سی کی جامع ریویو کی اعلی سطح کی ماہرین کی قومی کمیٹی کی معزز رکن رہی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ اسے وزارت دفاع،حکومت ہند نے دوہزار اکیس میں موجودہ تبدیل شدہ منظرنامے میں این سی سی کو مزید بامعنی بنانے کے لیے تشکیل دیا تھا۔کمیٹی نے سال دوہزار بائیس میں اپنی سفارشات بھیج دی تھیں۔

شیخ الجامعہ نے نے پہل کرتے ہوئے یونیورسٹی کو ہدایت دی کہ تعلیمی سال دوہزار بائیس اور تیئس میں این سی سی کو چوئس بیسڈ کریڈٹ سسٹم (سی بی سی ایس)کورسی کو انڈر گریجویٹ سطح پر متعارف کرائے۔جامعہ پہلی یونیورسٹی ہے جو ہر چھے سمسٹر میں سے ایک میں این سی سی کو اختیار اساس کریڈٹ نظام کو انڈر گریجویٹ سطح پر لاگو کررہی ہے۔این سی سی کے تربیت یافتہ اہل کار سی بی سی ایس کورس کی تدریس کررہے ہیں جس میں نظری اور عملی مشمولات شامل ہیں۔جن طلبا نے اس کورس کو لیا ہے ان کے لیے ملازمت کے امکانات مزید بہتر ہوجائیں گے۔

این سی سی کورس کریڈٹ کا عنوان ’نینشن بلڈنگ اینڈ این سی سی‘نے جامعہ کے طلبا کو اس کورس کے تئیں  مزید مہمیز کیاہے۔مختلف فیکلٹیز کے اول سمسٹر کے انڈر گریجویٹ طلبانے خصوصی طور پر اس کورس کو پڑھنے کے لیے این سی سی جوائن کیاہے اور اسی مہینے پہلے سمسٹر کے طلبا کے امتحانات ہوں گے۔

وہ تمام طلباجنھوں نے این سی سی کیڈٹ کے بطور خود کور جسٹرکرایاہے اور این سی سی کریڈٹ کورس پڑھ بھی رہے ہیں انھیں این سی سی کے قابل قدر’بی‘ اور’سی‘ تصدیق نامہ کے لیے این سی سی کا امتحان دینا ہوگا جس سے این سی سی تربیت میں اکیڈمک کریڈٹ لینے کا انھیں کافی فائدہ ہوگا۔