کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹسٹ سے جامعہ میں ہوں گے داخلے

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-03-2022
 کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹسٹ سے جامعہ میں ہوں گے داخلے
کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹسٹ سے جامعہ میں ہوں گے داخلے

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

جامعہ ملیہ اسلامیہ سال دوہزار بائیس اور تیئس تعلیمی سال سے انڈر گریجویٹ پروگراموں میں داخلے کے لیے کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹسٹ (سی یو ای ٹی) اپنائے گا۔یونیورسٹی کے سرکردہ عہدیداروں کی میٹنگ میں اس کا فیصلہ کیا گیا کہ منتخب انڈرگریجویٹ پروگراموں میں داخلے کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹسٹ سے دیے جائیں گے۔

یونیورسٹی نے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) اور نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے)کو اس فیصلہ کی اطلاع دے دی ہے۔

طلبا کو مشورہ دیاجاتاہے کہ کورسیز اور دیگر تفصیلات کے لیے وہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.jmi.ac.in اور http://jmicoe.in کو برابر چیک کرتے رہیں۔

ان کورسیز میں اپلائی کرنے کے خواہاں طلبا کو سی یو ای ٹی کے ساتھ ساتھ جامعہ کا فارم بھی بھرنا ہوگا۔

یونیورسٹی روایت کے مطابق جے ای ای میں حاصل شدہ نمبرات کی بنیاد پر طلبا کو بی ٹیک پروگرام میں داخلے دے گی اور بی ڈی ایس میں نیٹ میں حاصل شدہ نمبرات کی بنیاد پر داخلے دیے جائیں گے۔

بی ٹیک کے امیدوار جے ای ای کے ساتھ جامعہ کا بھی فارم بھریں گے۔