جامعہ ملیہ اسلامیہ: ڈزاسٹرمینجمنٹ کے ریفریشر کورس کا آغاز

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-07-2022
جامعہ ملیہ اسلامیہ: ڈزاسٹرمینجمنٹ کے ریفریشر کورس کا آغاز
جامعہ ملیہ اسلامیہ: ڈزاسٹرمینجمنٹ کے ریفریشر کورس کا آغاز

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

یوجی سی۔مرکز برائے فروغ انسانی وسائل،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور شعبہ جغرافیہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ ملک کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجو ں کے نئے تقرر شدہ فیکلٹی اراکین کی تربیت اور صلاحیت سازی کے لیے دونوں مشترکہ طورپرڈزاسٹر مینجمنٹ (بین علومی) کے موضوع پر چوتھا دو ہفتے کا ریفریشر کورس(آن لائن)مؤرخہ بائیس جولائی دوہزاربائیس سے چار اگست دوہزار بائیس منعقد کررہے ہیں۔

افتتاحی اجلاس کے مہما ن خصوصی پروفیسر وی۔کے۔ملہوترا،رکن سکریٹری انڈین کاؤنسل آف سوشل سائنس رسرچ (آئی سی ایس ایس آر) نئی دہلی نے اہم موضوع پر ریفریشر کورس منعقد کرانے کے لیے منتظمین کو مبارک باد پیش کی۔پروگرام کا تھیم ’رسک ولنرایبیلیٹی اینڈ میٹی گیشن آف ڈزاسٹر‘تھا۔انھوں نے موجودہ زمانے میں ڈزاسٹر مینجمنٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

افتتاحی اجلاس کے مہمان اعزازی پروفیسر سیمی برحت بصیر،ڈین،فیکلٹی آف نیچرل سائنسز،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پروگرام کی تعریف کی اور ڈزاسٹر مینجمنٹ کے بنیادی پہلوؤں کی طرف اشارے کے ساتھ ساتھ ڈزاسٹر مینجمنٹ کے لیے بہترانتظام کی ضرورت پر زور دیا۔

پروفیسر انیس الرحمان،ڈائریکٹر،یوجی سی۔ایچ آر ڈی سی،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے تمام ممتاز مندوبین اور پروگرام کے شرکا کا خیر مقدم کیا۔پروفیسر رحمان نے پروفیسر نجمہ اختر شیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی متحرک قیادت اور ان کے بیش قیمت تعاون کو اجاگر کیا۔ان کی سرگرم قیادت اور ان کے تعاون نے گزشتہ برسوں میں تعلیمی اور تحقیقی افضلیت حاصل کرنے میں کلیدی رول ادا کیاہے۔

ڈاکٹر ترونا بنسل، کئی کوآرڈی نیٹروں میں ایک کورس کوآرڈی نیٹر کورس کا خاکہ پیش کیا اور ریفریشر کورس کے تھیم کے ساتھ ساتھ اس کے ذیلی عنوانات بھی بتائے۔

پروفیسر ہارون سجاد،صدر شعبہ جغرافیہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے صدارتی خطبہ دیا۔ اپنی تقریر میں انھوں نے علمی برادری کے نئے لوگوں اوراسکالروں میں ڈزاسٹر مینجمنٹ کے تئیں بیداری کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈاکٹر ارونا پارچا اسسٹنٹ پروفیسر،شعبہ جغرافیہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروگرام کوآرڈی نیٹر کے اظہار تشکر کے ساتھ دوہفتے کے ریفریشر کورس کا افتتاحی اجلاس اختتام پذیر ہوا۔