جامعہ ملیہ اسلامیہ: پروفیسر زاہد اشرف صدارتی ایوارڈ کے لیے نامزد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-08-2021
پروفیسر زاہد اشرف
پروفیسر زاہد اشرف

 

 

اجے ماتھر/ نئی دہلی

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروفیسر زاہد اشرف کو ہندوستانی صدر رام ناتھ کووند کی جانب سے ’وزیٹر ایوارڈ2020‘(Visitors’ Award 2020) سے نوازا جائے گا۔

پروفیسر زاہد اشرف نے کم آکسیجن کی وجہ سے اونچائی پر خون کے جمنے کے عمل پر تحقیق کی ہے اور اس کے لیے انہیں یہ انعام دیا جا رہا ہے۔ پروفیسر زاہد اشرف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ حیاتیات(Biotechnology)کے سربراہ(head of the department) ہیں۔ ان کی تحقیق غیر معمولی موسمی حالات میں تھرومبوسس(thrombosis ) کی تشخیص اور علاج کے مسئلے کو حل کرنے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ سے وابستہ ہونے سے پہلے پروفیسر اشرف ڈی آر ڈی او(DRDO) کے ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ آف فزیالوجی اینڈ الائیڈ سائنسز (ڈی آئی پی اے ایس) میں جینومکس ڈویژن(Genomics Division) کے سربراہ تھے۔

اس کے علاوہ پروفیسر اشرف نیشنل اکیڈمی آف سائنسز اور انڈین اکیڈمی آف سائنسز کے منتخب فیلو ہیں۔ وہ گوہا ریسرچ کونسل کے رکن بھی ہیں۔

پروفیسر زاہد اشرف کا تعلق ریاست بہار کے ایک دور افتادہ گاؤں سے ہے۔ وہ اپنے ابتدائی اسکول کے دنوں سے ہی جدید تحقیق اور تخلیقی ذہانت کے حامل رہے ہیں۔

اسی دلچسپی کی وجہ سے وہ جان لیوا بیماریوں جیسے وینس تھرومبوسس کا مقابلہ کرنے اور قلبی حیاتیات اور فنکشنل جینومکس کے شعبوں میں کام کام کیا۔

پروفیسر اشرف نے آواز دی وائس کو بتایا کہ انھوں نے امریکہ کے کلیولینڈ کلینک(Cleveland Clinic) میں مسلس آٹھ سالوں تک تحقیق کیا، اس کے بعد وہ ڈی آر ڈی او سے وابستہ ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ اونچائی کے مقام پر ہمارے فوجی تعینات ہوتےہیں، جہاں خون کے جمنے کی خرابیوں کو بھی بڑے پیمانے پر تسلیم کیا گیا ہے۔

اس کے بعد انھوں نے خون میں آکسیجن کی کمی سے متعلق تمام وجوہات اور اثرات دریافت کیے جو جسم کے مختلف اعضاء کو متاثر کرتے ہیں ، جس کی وجہ سے تھرومبوسس ہوتا ہے۔

awazurdu

اس سلسلے میں پروفیسر زاہد اشرف کہتے ہیں کہ خون میں آکسیجن کی کمی نہ صرف ہمارے فوجیوں بلکہ کھلاڑیوں اور کوہ پیمائش کرنے والوں کو بھی متاثر کرتی ہے۔ وہ ہائپوکسیا(Hypoxia) کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں کے ساتھ ایک جامع نقطہ نظر اپنایا اور پایا کہ بیماری کی نشوونما میں ناول ریگولیٹر کلپین (Calpain)کی بڑھتی ہوئی موجودگی ایک اہم عوامل میں سے ایک ہے جو خون کے جمنے کا سبب بنتا ہے۔ جو آکسیجن سے کمی والے علاقوں میں رہتے ہیں۔

ان کی تحقیق نے آکسیجن کی کم دستیابی کی وجہ سے تھرومبوسس کی نشوونما میں سوزش اور سائٹوکائنز(cytokines) کے کردار کی بھی نشاندہی کی۔ پروفیسر اشرف بتاتے ہیں کہ ایک بار اونچائی والے علاقوں میں انہوں نے 15000 فٹ کی بلندی پر ہائپوکسیا کا بھی تجربہ کیا۔

ہندوستانی فضائیہ نے مجھے کم اونچائی پر لے جا کر فوری طور پر میری مدد کی اور آر آر ہسپتال میں میرا علاج ہوا۔

اُن کی تحقیق وینس تھرومبوسس اور یہاں تک کہ کووڈ-19 کے علاج کی گنجائش پیش کرتی ہے ، جو جسم میں آکسیجن کی کمی کا باعث بنتی ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے پروفیسرزاہد اشرف کو اس اعزاز پر مبارکباد دی ہے۔

در حقیقت جامعہ نے پروفیسر اشرف کے نام کو وزیٹرز ایوارڈ کے لیے تجویز کیا تاکہ معاشرے کی بہتری کے لیے سائنسی دور کی ترقی میں ان کی بے پناہ شراکت ہو۔

سنہ 2015 کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایک ریسرچ سائنسدان کو وزیٹر ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

سابق ڈائریکٹر جنرل میڈیکل سروسز لیفٹیننٹ جنرل (ڈاکٹر) ویلو نائر نے کہا کہ پروفیسر زاہد اشرف نے خون کے جمنے کی بنیادی وجوہات کے پیچھے سالماتی راستوں پر بھی تحقیق کی ہے جو تھرومبوسس کے منفی اثرات کو سمجھنے کے لیے ضروری ہیں۔

پروفیسر اشرف ڈاکٹر ویلو(Lt.Gen.Dr.Velu Nair) کی تحقیقاتی ٹیم کا حصہ تھے ، جنھوں نے جموں سے سیاچن گلیشیر تک فوجیوں کی نقل و حرکت کے درمیان جسمانی تبدیلیوں کا مطالعہ کیا۔

ڈاکٹر ویلو کہتے ہیں کہ پروفیسر اشرف کی مثالی شراکت یقینی طور پر حیاتیاتی سائنس کے میدان میں ایک عظیم رہنمائی کے طور پر کام کرے گی ، جس کے لیے انہیں ہندوستانی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی جانب سے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جا رہا ہے۔

دہلی کے آرمی ہسپتال میں پیتھالوجی کے سابق سربراہ بریگیڈیئر تاتاگتا چٹرجی کا کہنا ہے کہ پروفیسر اشرف دو محاذوں پر اہم ہیں ، ایک کا تعلق خون کے جمنے کے سبب اور اثر کے نظریہ سے ہے جو ہم نے ڈی آر ڈی او میں کیا ہے اور دوسرا جینیاتی اور سالماتی ہے۔ یہ راستے کے پیچھے اسرار سے پردہ اٹھانے میں اس کے عظیم اقدام کے بارے میں ہے۔