جامعہ: ’آن ریسونینس‘ کے موضوع پر ورجینیا یونیورسٹی کے پروفیسر کا لیکچر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-12-2021
جامعہ: ’آن ریسونینس‘ کے موضوع پر ورجینیا یونیورسٹی کے پروفیسر کا لیکچر
جامعہ: ’آن ریسونینس‘ کے موضوع پر ورجینیا یونیورسٹی کے پروفیسر کا لیکچر

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

شعبہ انگریزی،جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی نے ممتاز لیکچر سیریز کا تیرہواں لیکچر ’آن ریسونینس‘ کے موضوع پرمنعقد کیا۔

پروفیسر ریتا فیلسکی اور انگریزی کے پروفیسر جان اسٹورٹ برائن،ورجینیا یونیورسٹی اور نیلس بہر پروفیسر جنوبی ڈنمارک یونیورسٹی نے مؤرخہ دس دسمبر دوہزار اکیس بروز جمعہ ہندوستانی وقت کے مطابق رات کوساڑھے سات سے ساڑھے آٹھ بجے زوم پلیٹ فارم پر یہ خطبہ ارشاد فرمایا۔

پروفیسر سیمی ملہوترا،صدر شعبہ انگریزی،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے سامعین کا استقبال کیا اور مدعو مقرر،فیکلٹی اراکین، اسکالر اور طلبا کو مبارک باد دی۔

شعبہ انگریزی،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور امریکن اسٹڈیز،ورزبرگ یونیورسٹی جرمنی کے درمیان تعلیمی اشتراک کے ایک حصے کے طور پرجاری ٹاک کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے ”بیداری اور شعور کے نئے منطقوں:عالم کاری، احساس ماحولیات اور معلومات کی مقامی تہذیب“ وزارت تعلیم کی امدا د یافتہ اسپارک(ایس پی اے آر سی) کی پہل کے متعلق بتایا کہ اس کا مقصد ہندوستان اور دنیا کے اعلی تعلیمی اداروں میں علمی اور تحقیقی اشتراکات کا آسان بنانا ہے۔

انھوں نے پھر معزز مقرر پروفیسر عش امین کا تعارف کرایا جن کے لیے کئی مرتبہ سامعین نے تالیاں بجائیں۔ پروفیسر ریتا فیلسکی نے ادب مطالعات میں تنقید کے از سر نو جائزے کے لیے ’گونج‘ کے تصور کو پیش کیا۔

جرمنی کے سماجی نظریہ ساز ہرٹ مٹ روسا کی طرف رخ کرتے ہوئے انہوں نے صدائے باز گشت کو واضح ارتعاش بتایا۔انھوں نے مزید کہا کہ گونج کو بہتر طورپرسمجھیں تو اسے ایک نسبتی چیزیا اعلی درجے کے ارتباط کے طورپر دیکھ سکتے ہیں۔

اسی لیے گونج دنیا کے تجربات کو مرجع و منبع سمجھنے کے بجائے ایک نسبت کے طو ر پر سمجھتی۔ پروفیسر فیلسکی نے تعلیم میں گونج کی معنویت پر تبصرہ کرتے ہوئے علمی دنیا کے متعلق دو متون یعنی جان ولیمس کے پیش کردہ اسٹونر اور ڈائی نو برانڈ کی تھیوری پر تفصیلی گفتگو کی۔

انھوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ یہ دونوں کام دانشورانہ انہماک کے وجودکی طاقت و قوت سے متعلق ہیں اور تعلیم کی صدائے باز گشت اور بدون وسیلہ تصورکا اظہار ہیں۔

لیکچر کے بعد سوال وجواب کا سیشن تھا جس کی نظامت شعبہ انگریزی، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی پی ایچ ڈی اسکالر محترمہ ساکشی ڈوگرا نے کی۔محترمہ سومن باگچندانی کے اظہار تشکر کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

اس پروگرام کو محترمہ زہرا رضوی،محترمہ شردھا اے۔سنگھاور محترمہ سومن بگچندانی پی ایچ ڈی اسکالرز شعبہ انگریزی جامعہ ملیہ اسلامیہ نے منعقد کیا تھا جس میں دنیا بھر سے اسکالروں، طلبا، اور فیکلٹی اراکین نے بڑی تعداد میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

ناظرین کی کثیر تعداد میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے پروگرام کو براہ راست یوٹیوب پر بھی نشر کیا گیا تھا جس میں سو سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔