جامعہ ملیہ اسلامیہ: آئی پی آر کے موضوع پر یک روزہ ورچوئل ورکشاپ کا انعقاد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 02-03-2022
جامعہ ملیہ اسلامیہ: آئی پی آر کے موضوع پر یک روزہ ورچوئل ورکشاپ کا انعقاد
جامعہ ملیہ اسلامیہ: آئی پی آر کے موضوع پر یک روزہ ورچوئل ورکشاپ کا انعقاد

 

 

 آواز دی وائس، نئی دہلی

سینٹر فار انسڑومنٹیشن فسیلیٹی(سی آئی ایف) جامعہ ملیہ اسلامیہ نے آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر قومی سائنس دن کے موقع پر مؤرخہ اٹھائیس فروری دوہزار بائیس کو ’انٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹس‘(آئی پی آر) کے موضوع پر یک روزہ ورچوئل ورکشاپ منعقد کیا۔ ورکشاپ کا مقصد ملک کی اقتصادی ترقی کے ساتھ ملک کی اقتصادی ترقی،تجارتی منافع،ٹکنالوجی انویشن کو ساجھا کر اور انٹلیکچویل پراپرٹی رائٹس کو اپنانے والے صارفین ممالک کے سلسلے میں لوگوں کو آئی پی آر کے فوائد کے متعلق واقف کرانا تھا۔

 پدم شری محترمہ پروفیسر نجمہ اختر، شیخؒ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ورچوئل سیمنار کا افتتاح کرنے کے ساتھ اس کی صدارت بھی فرمائی۔اس اہم موضوع پر پروگرام منعقد کرنے کے لیے پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ نے سینٹر کی تعریف کی۔انھوں نے کہا کہ آئی پی آر کا موضوع ادارے او رملک کی ترقی سے راست طور پر منسلک ہے۔

انھوں نے آئی پی آر کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے جملہ فیکلٹی اراکین کو ترغیب دی اور سی آئی ایف سے وابستہ مختصر اسٹاف گروپ کی مساعی کی تعریف کی۔ انھوں نے اپنی تقریر میں یونیورسٹی کے لیے آئی پی آر کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا کہ یہ مستقبل میں خزینہ ہوگا اور اس سے یونیورسٹی اور صنعتوں کے درمیان پائیدار تعلق قائم ہوگا۔نئے اسٹارٹ اپ اور انٹرپرینورشپ کی شکل میں تحقیقی نتائج کے لیے مواقع فراہم ہوں گے۔

انتہائی اہم اور ممتاز شخصیت محترمہ شپرا مشرا جو چیف ایکزیکٹیو آفیسر اینڈ ایم ڈی آف سی کے آئی سی۔ڈی آرآئی آئی وی دہلی رسرچ امپلی منٹیشن اینڈ انوویشن پروگرام ہیں اور افتتاحی پروگرام میں مہمان اعزازی کی حیثیت سے شریک تھیں انھوں نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔

آئی پی آرکے ماہرین محترم للت امباستا، سی ای اوآف پٹینٹ وائرز، جناب سُسانتا داس اور محترم عتیق اللہ، اسسٹنٹ کنٹرولرزآف پٹینٹس اینڈ ڈیزائنس،پیٹنٹ دفتر دہلی،حکومت ہند نے آئی پی آر سے متعلق موضوعا ت پر خطبے دیے۔

آئی پی آر کے موضوعا ت میں اس کے تصورات کے ساتھ ساتھ رسرچ،انوویشن اور ٹکنالوجی میں پٹینٹ کے لیے درخواست دینے کی کاروائی کیا ہے اس کے متعلق بھی تفصیل سے بتایا۔

پروفیسر سیمی فرحت بصیر، سرپرست اور ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز نے آئی پی آر کی اہمیت پر اظہا رخیال کیا۔پروفیسر زبیدہ انصاری چیئر پرسن اینڈ پروفیسر انچارچ سی آئی ایف نے خیرمقدمی کلمات اور اختتامی گفتگو کی۔ڈپٹی پروفیسرانچارچ اینڈ کنوینر پروفیسر توقیر احمد نے معزز ہسیتوں کے تعارف اور شکریے کی رسم کے ساتھ پروگرام منعقد کیا۔

پی جی اینڈ پی ایچ ڈی طلبا اور فیکلٹی اراکین کے بشمول چھے سو ترپن شرکا نے آئی پی آر ورکشاپ کے لیے خود کو رجسٹر کرایا تھا۔شرکا نے تمام خطبات میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی جس کا ثبوت یہ ہے کہ پروگرام میں تین سو سے زیادہ شرکا مسلسل حاضر رہے۔