جامعہ ملیہ اسلامیہ :تعلیمی سال دوہزار بائیس اور تئیس کا داخلہ پراسپیکٹس جاری کیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-04-2022
جامعہ ملیہ اسلامیہ :تعلیمی سال دوہزار بائیس اور تئیس کا داخلہ پراسپیکٹس جاری کیا
جامعہ ملیہ اسلامیہ :تعلیمی سال دوہزار بائیس اور تئیس کا داخلہ پراسپیکٹس جاری کیا

 

 

نئی دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ نے مؤرخہ بارہ اپریل دوہزار بائیس کو تعلیمی سال دوہزار بائیس اور تیئس کے لیے ای۔پراسکپیکٹس جاری کیا۔پراسپیکٹس میں انڈر گریجویٹ،پوسٹ گریجویٹ،بی۔ٹیک،بی۔آرک،ڈپلوما،ایڈوانسڈ ڈپلوما، پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما کورسیز میں داخلوں سے متعلق معلومات درج ہیں۔یہ پراسپیکٹس جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ویب سائٹ

www.jmi.ac.in

پر اور امتحانات کنٹرولر

www.jmicoe.in

پر اپلوڈ کردیا گیا ہے۔

یونیورسٹی کے مختلف کورسیز اور پروگراموں کے لیے آن لائن داخلہ فارم مؤرخہ چودھ اپریل دوہزاربائیس سے دستیاب ہوں گے۔ درخواستوں کو جمع کرنے کی آخری تاریخ بارہ

مئی دوہزاربائیس ہے۔

دس انڈر گریجویٹ کورسیز میں داخلہ مشرکہ یونیورسٹی انٹرنس ٹسٹ ٹسٹ (سی یو ای ٹی) کے ذریعہ ہوگا۔جن کورسیز میں سو یو ای ٹی کے ذریعہ داخلہ ہوگا وہ اس طرح ہیں بی۔اے (آنرس)ہندی،بی۔اے (آنرس) سنسکرت،بی اے (آنرس) فرنچ اینڈ فرینکوفون اسٹڈیز،بی۔اے (آنرس) اسپینش اینڈ لیٹن امیریکن اسٹڈیز،ب۔اے(آنرس) معاشیات،بی۔اے (آنرس)تاریخ،بی۔ایس سی ان بایوٹکنالوجی،بی ووکیشنل (شمسی توانائی)بی۔ایس سی(آنرس) طبعیات،اور بی۔اے(آنرس)ترکی زبان و ادب۔ان کورسیز میں داخلہ لینے کے خواہش مند طلبا کو سی یو ای ٹی کا آن لائن فارم بھرناہوگا اور انھیں پراسپیکٹس میں دی گئی ہدایات کے مطابق رجسٹر بھی کرانا ہوگا۔طلبا کے لیے مشورہ ہے کہ کورسیز سے متعلق نئی معلومات اور دیگر دوسری معلومات کے لیے وہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ

www.jmi.ac.in

اور

www.jmicoe.in

دیکھتے رہیں۔

یونیورسٹی اسی تعلیمی سال سے ایک نیا پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرام ایم اے پلاننگ (ایم۔پلان) شروع کررہی ہے۔یہ پروگرام فیکلٹی آف آرکیٹکچر اینڈ اکسٹکس میں شروع ہوگا جس میں سالانہ بیس بچے داخلہ لے سکیں گے۔

یونیورسٹی نے اپنے اسکولوں میں مختلف جماعتوں میں داخلے کے لیے بھی ای۔پراسپیکٹس جاری کیا ہے۔آن لان فام مؤرخہ پندرہ اپریل سے دستیاب ہوں گے جب کہ ان کے جمع کرنے کی آخری تاریخ تیرہ مئی دوہزاربائیس ہے۔تفصیل کے لیے براہ کرم

www.jmicoe.in

پر جائیں۔