جامعہ ملیہ : فیکلٹی فل برائٹ نہرو پوسٹ ڈاکٹرل رسرچ فیلوشپ سے سرفراز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-04-2022
جامعہ فیکلٹی امریکہ میں تحقیق کرنے کے لیے مؤقر فل برائٹ نہرو پوسٹ ڈاکٹرل رسرچ فیلوشپ سے سرفراز
جامعہ فیکلٹی امریکہ میں تحقیق کرنے کے لیے مؤقر فل برائٹ نہرو پوسٹ ڈاکٹرل رسرچ فیلوشپ سے سرفراز

 


نئی دہلی : ڈاکٹر سید جلیل حسین،اسسٹنٹ پروفیسر،نیلسن منڈیلا مرکز برائے امن و حل تنازع (این ایم سی پی سی آر)جامعہ ملیہ اسلامیہ کو بارہ مہینے کے لیے مؤقر فل برائٹ نہرو پوسٹ ڈاکٹرل رسرچ فیلوشپ ملی ہے۔وہ اس فیلوشپ کے تحت جنوب ایشیا پروگرام،کورنیل یونیورسٹی،ایتھاکا،نیویارک میں تحقیق کریں گے۔

کورنیل یونیورسٹی امریکہ میں ایوی لیگ ادارہ ہے جو لگاتار بڑے عالمی رینکنگ میں بیس اعلی یونیورسٹیوں میں سے ایک رہا ہے۔ پروفیسر نجمہ اختر شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اس کامیابی کے لیے جلیل حسین کو مبارک با دپیش کی اور مستقبل میں ان کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ڈاکٹر حسین نے شیخ الجامعہ کی بھرپور مدد اور رہنمائی کا شکریہ ادا کیا۔

کورنیل یونیورسٹی میں پوسٹ ڈاکٹرل کی حیثیت سے حسین عالمی شیعہ احیا اور وطن میں شیعہ تحریکات کے درمیان تعلق اور رشتے کا مطالعہ کررہے ہیں۔

ایران کے ساتھ ان تحریکات کے آئیڈیولیوجیکل اور مادی رشتے کا جائزہ لیتے ہوئے شیعہ خود نگری کے مزاج کی تبدیلی کے اثرات کو سمجھنے کی کوشش ان کا مقصد ہے، اس کے ساتھ ہی وہ دوسرے مسلم مسالک کے ساتھ ان کے باہمی رشتوں پر پڑنے والی شناخت کی سیاست اور اس کی اہمیت پر اپنی توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر حسین نے این ایم سی پی سی آر،جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ماسٹر اور پی ایچ ڈی کی ہے۔سال دوہزاربارہ میں انھیں یونیورسٹی کی سطح پر طلائی تمغہ ملا، انھیں آئی سی ایس ایس آر ڈاکٹر فیلو دوہزار تیرہ چودہ اور یوجی سی جونیئر اور سینئر رسرچ فیلو شپ دوہزار چودہ تا سترہ بھی ملاہے۔انھیں ماسٹر پروگرام دوہزار نو تا دوہزار گیارہ کے لیے گاندھی اسمرتی فیلوشپ بھی مل چکاہے۔ان کے تحقیقی مقالات اہم قومی اور بین الاقوامی رسائل و جرائد میں چھپ چکے ہیں۔