جامعیہ ملیہ اسلامیہ : جرمنی کے اشتراک سے طلبہ کو دی جائے گی تربیت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 14-02-2022
جامعیہ ملیہ اسلامیہ : جرمنی کے اشتراک سے طلبہ کو دی جائے گی تربیت
جامعیہ ملیہ اسلامیہ : جرمنی کے اشتراک سے طلبہ کو دی جائے گی تربیت

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

اے جے کے۔ایم سی آر سی،جامعہ ملیہ اسلامیہ، جرمن Deutisch-Indische Zusammenarbeit-DIZ کے اشتراک سے ہیومن وائلڈ لائف کنفلکٹ میٹی گیشن اسٹریٹیجیز کے متعلق طلبا کو تربیت فراہم کرے گا۔

اے جے کے ماس کمیونی کیشن رسرچ سینٹر،جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی)نے اپنے نئے تیار کردہ سی بی سی ایس کورس جس کا عنوان ’ہیومن وائلڈ لائف کنفلکٹ میٹی گیشن‘ ہے ہیومن وائلڈ لائف کنفلکٹ کے تئیں بیداری عام کرنے کے سلسلے میں طلبا کو تربیت دینے کی غرض سے قومی اور بین الاقوامی ماہرین کی مدد لے رہا ہے۔

یہ کور س Deutshce Gesellshcarft fur Internationale Zusammenarbeit(GIZ) کی مدد سے چلایا جارہاہے۔

مشہورسماجی ماہر بشریات ڈاکٹر مالا نارنگ ریڈی مؤرخہ انیس فروری دوہزار بائیس کو ایک ورکشاپ کے توسط سے پڑھائیں گی کہ ہیومن وائلڈ لائف کنفلکٹ (ایچ ڈ بلیو سی) کے تئیں لوگوں کے احساس و ادراک اور اس کی سماجی جہات وہ کو کیسے سمجھ سکتے ہیں اور ساتھ ہی وہ صنف حساس ایچ ڈبلیو سی کنفلکٹ میٹی گیشن کو بھی بتائیں گی۔ ایشیا نیچر کنزرویشن فاؤنڈیشن (اے این سی ایف) کے جناب سریندر ورما اور جناب سنجے اجنی کر ایچ ڈبلیو سی میٹی گیشن کے موضوع پر بیداری پیدا کرنے اور برادری انہماک کے لیے طلبا کو تربیت فراہم کریں گے۔

پروفیسر سوہنی گھوش،آفیشیئٹنگ ڈائریکٹر اے جے کے ایم سی آر سی،جامعہ ملیہ اسلامیہ،پروفیسر دانش اقبال،کوآرڈی نیٹر،ایم اے ڈولپمنٹ کمیو نی کیشن،اسسٹنٹ پروفیسر پرگتی پاول،اے جے کے ایم سی آر سی اور ڈاکٹر نیرج کھیرا،ٹیم لیڈر، جی آئی زیڈ، اس اہم اختراعی پروگرام میں انتہائی سرگرمی سے منہمک رہے۔ان کے علاوہ کورس کو مزید بنیادی او راہم بنانے میں آنند بنرجی ماحولیاتی صحافی اور پروفیسر رمیش مینن،ایڈجنکٹ پروفیسر سمبوسس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیا اینڈ کمیونی کیشن بھی شامل رہے۔

ہیومن وائلڈ لائف انٹرایکشن میں عوام کی رائے ہموارکرنے میں میڈیا کے کردار کو طلبا سمجھ رہے ہیں اس کے ساتھ ہی تحقیق اور حساسیت ذریعہ تیار کردہ بہت ساری میٹی گیشن حکمت عملیوں کے متعلق بھی طلبا آگاہ ہو رہے ہیں۔

دوسرے ماہرین جیسے کہ ڈاکٹر نونی تھن بالا سبرامنی،تکنیکی ماہر،جی آئی زیڈ اور ڈاکٹر دبیانتو منڈل نباتات محافظ،جی آئی زیڈ جنگلات میں اور جنگلات سے باہر انٹر فیس پر میٹی گیشن کے متعلق اہم معلومات اور تربیت فراہم کررہے ہیں۔اس کورس کی خاص بات یہ ہے کہ تخلیقی مشق،رول پلے اور کھیلو ں کے توسط سے اس میں تربیت دی جارہی ہے۔