جامعہ ملیہ: شعبہ آرکی ٹیکچر کے طلبا نے جیتا انٹیریئر ڈیزائننگ کا ایوارڈ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 20-07-2022
 جامعہ ملیہ: شعبہ آرکی ٹیکچر کے طلبا نے جیتا انٹیریئر ڈیزائننگ کا ایوارڈ
جامعہ ملیہ: شعبہ آرکی ٹیکچر کے طلبا نے جیتا انٹیریئر ڈیزائننگ کا ایوارڈ

 


نئی دہلی : فیکلٹی آف آرکی ٹیکچر اینڈ اکس ٹکس، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ایک ٹیم نے آرک ایس کناڈا کی جانب سے منعقدہ ’ری ڈیزائن کالج اسپیس‘ مقابلہ جس کا مرکزی خیال تھا اسے جیت لیا ہے اور اسے دوسرا مقام حاصل ہواہے۔شعبہ آرکی ٹیکچر کی یہ ٹیم بیچلر آف آرکی ٹیکچرکے چوتھے سال کے طلبا رحیم عرفان،ابھی منیو مدان،حسان خان،اجول انیجا اور لائبہ نور پر مشتمل تھی۔

 مقابلے کی جیوری عمل واصفی امیریکن انسٹی ٹیوٹ آف آرکی ٹیکٹس،جنیفی شی،وژوئل کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن وانا کویر اور ڈاکٹر وینس عاکف،سنسناٹی یونیورسٹی،اوہیو پر مشتمل تھی۔

 ’موزیک‘کے ان کے تصور کے ساتھ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ٹیم نے کالج اور اسکول کے طلبا کے مفادات سے ہم آہنگ ممبئی میں ایک اہم علمی مقام پربک اسٹور کاخیال سوچا۔وبائی صورت حال اور تکنیکی ترقی کے پیش نظر پڑھنے لکھنے کی جگہ اور انٹرایکشن کے نئے عام صورت حال کے تبدیل شدہ معیارات کو اس میں پیش کیا گیا تھا۔مجوزہ ڈیزائن میں سماجی اخلاقیات کے ساتھ کراس ورڈ برانڈ جو کہ ممبئی میں شروع ایک اہم بک اسٹورز کا سلسلہ ہے جس کے اصولوں کو بھی اس مجوزہ ڈیزائن میں پیش نظر رکھا گیا تھا۔ اپنی مخصوص وسعتی ڈویژن اور فرنیچر کے آئیڈیاز کے ساتھ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ٹیم نے علاحدگی،منتقلی اور ایک دوسرے کے درمیان الگورتھم کی کھوج کی تھی۔

 ٹیم نے کہا کہ ”مقامات کے ساتھ ہماری جو یادیں جڑی ہوتی ہیں وہ ہمارے عملی تجربات سے زیادہ بیش قیمت ہوتی ہیں۔ ان جگہوں پر ہمیں جو آرام اور سکون ملتاہے اس کے اثرات دیر پا ہوتے ہیں۔ جگہوں اور مقامات کے ساتھ ہمارا دماغی انسلاک حساس ڈیزائن،انتقال پذیر پیٹرن اور مکانی منتقلی کا نتیجہ ہوتاہے جس سے ہم دوچار ہوتے ہیں۔انٹریئر ڈیزائن،بُناوٹ،مواد اور رنگوں کی متوازن تخلیق ہوتی ہے جس سے کسی پوری جگہ کا تصور ابھرتاہے۔