جامعہ ملیہ: اسپینی زبان میں ایک ڈرامائی پلے خوانی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 24-09-2022
جامعہ ملیہ: اسپینی زبان میں ایک ڈرامائی پلے خوانی
جامعہ ملیہ: اسپینی زبان میں ایک ڈرامائی پلے خوانی

 

 

نئی دہلی :  سینٹر فار اسپینش اینڈ لیٹن امیریکن اسٹڈیز،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ہندوستان میں ونیزوئیلا کے سفارت خانے کے ساتھ مل کر مشترکہ طورپرمؤرخہ بائیس ستمبر دوہزار بائیس کو سی آئی ٹی کانفرنس ہال میں اسپینی زبان میں ایک ڈرامائی پلے خوانی کا جلسہ منعقدکیا۔اسپینش اینڈ لیٹن امیریکن اسٹڈیز کے بی۔اے(آنرس) اور پی ایچ ڈی کے طلبانے ونیزوئیلا کے مشہورڈرامہ نویس سیزر رینگیفو(انیس سو پندرہ تا انیس سو اسی) کے ڈرامے ’اپاکونا‘ اور ’کوروکورین‘ پلے کو اسٹیج کرکے دکھایا۔

پلے ڈرامائی نظم کی ہیئت میں تحریر تھااور یہ ماریچے قبیلے کی پندرہ سو انہتر میں وادی کاراکاس میں اسپین کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ملکی احتجاج کی تحریک کے سلسلے میں ہے۔

مسلسل بارش کے باوجود کانفرنس ہال کھچا کھچ بھرا تھاجس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے علاوہ دہلی ینونیورسٹی،جواہر لعل نہرو یونیورسٹی اور امیٹی یونیورسٹی کے طلبا اور فیکلٹی اراکین نے بھی شرکت کی۔

پروگرام کے مہمان خصوصی عزت مآب کوروموٹو گوڈو کالڈیرون ونیزوئیلا کے سفیر برائے ہندوستان نے ونیزوئیلاکے ممتاز اور اہم رائٹر اور فن کار کے ڈرامے کو کامیابی کے ساتھ اسٹیج کرنے کے لیے طلبا کو مبارک باد پیش کی۔انھوں نے لاطینی امریکی نغمہ کی چند لائنوں کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی تقریر ختم کی انھوں نے کہا:

میں طلبا سے پیار کرتی ہوں

کیوں کہ وہ اون سے برآمد ہونے والی بریڈ کے لذیذ خمیر ہیں۔۔۔

سفیر نے طلبا کو اسپینی زبان میں لکھی کتاب کی ایک ایک کاپی شرکا،اداکاروں اور اسٹیج کے پس پردہ کام کرنے والے پروڈکشن انچار ج کو دیں۔

مہمان خصوصی پروفیسر اندرانی مکھرجی،چیئر پرسن سینٹر فار اسپینش،پرتگیز،اٹالین اینڈ لیٹن امیریکن اسٹڈیز،جے این یو نے اپنے خطبے میں بیرونی زبانوں کی آموزش میں تہذیب کے کردار پر زور دیااور سینٹر نے جو پہل کی اس کی تعریف کی۔

پروفیسر سونیا سورابھی گپتا سینٹر کی اعزازی ڈائریکٹر نے پلے ریڈینگ کی ہدایت کاری کے لیے جناب الفریڈو کالدیرا کا شکریہ ادا کیااور طلبا نے اس پلے کو پیش کرنے میں محنت اور کوشش کی تھی اسے اجاگر کیا۔ڈاکٹر نورین خان نے پروگرام کے انعقاد کے سلسلے میں جامعہ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا خاص طور پر پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کا ان کی حوصلہ افزائی اور ان کے تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔