جموں و کشمیر لائٹ انفنٹری :614 کشمیری جوان پاس آوٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-06-2021
پاوسنگ  آوٹ  پریڈ  کرتے  جوان
پاوسنگ آوٹ پریڈ کرتے جوان

 

 

باسط زرگر، سری نگر

جموں و کشمیر لائٹ انفنٹری رجمنٹٹل سنٹرکے تازہ بیچ نے آج پاسنگ آوٹ پریڈ کا مظاہرہ کیا۔

جموں و کشمیر لائٹ انفنٹری رجمنٹٹل سنٹر(The Jammu and Kashmir Light Infantry Regimental Centre) کےایک دفاعی ترجمان نے بتایا جے اے ایل ایل رجمنٹل سنٹر کے 'بنا سنگھ پریڈ گراؤنڈ' میں ایک شاندار پروگرام منعقد ہوا۔

خیال  رہے  کہ  گذشتہ ایک سال کے دوران سخت تربیت حاصل کرنے والوں 614 جوانوں نے پاسنگ آوٹ پریڈ میں حصہ لیا۔

awaz the voice

پاسنگ  پریڈ  کرتے  جوان

رجمنٹ کے کرنل نے جوان فوجیوں کو بہترین پریڈ کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے جموں و کشمیر کے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو سکیورٹی فورسز میں شامل ہونے کے لیے مبارک باد پیش کی۔

اس کے علاوہ انھوں نے ان والدین بھی تعریف کی جنھوں نے اپنے بچوں کو ملک کی حفاظت کے لیے اس عظیم الشان پیشے کو منتخب کیا۔