جے ای ای مین 2022 سیشن 1 کے نتائج کا اعلان

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 11-07-2022
جے ای ای مین 2022 سیشن 1 کے نتائج کا اعلان
جے ای ای مین 2022 سیشن 1 کے نتائج کا اعلان

 

جے ای ای مین سیشن 1 کے امتحان 2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ امیدوار اپنے نتائج سرکاری ویب سائٹ

jeemain.nta.nic.in

کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔ یہ امتحان نیشنل ایگزامینیشن ایجنسی کی طرف سے منعقد کیا گیا تھا۔

یہ امتحان 23 جون 2022 سے 29 جون 2022 تک ہندوستان اور بیرون ملک 500 سے زیادہ مراکز پر منعقد ہوا۔ امتحان سی بی ٹیموڈ میں منعقد کیا گیا تھا۔ جے ای ای(مینز) انڈرگریجویٹ انجینئرنگ پروگرام (بی ای/بی ٹیک) میں داخلے کے لیے کرایا جاتا ہے۔

امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو این آی ٹی، آئی آئی ٹی آئی دیگر مرکزی فنڈڈ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ تسلیم شدہ کچھ اداروں میں داخلہ ملتا ہے

  جے ای ای مین سیشن 2 کا امتحان 2022 21 جولائی 2022 سے 30 جولائی 2022 تک منعقد کیا جائے گا۔ این ٹی اے کے مطابق، گزشتہ سال فروری، مارچ، جولائی، اگست اور ستمبر میں منعقدہ جے ای ای مین کے چاروں سیشنوں میں 9.39 لاکھ امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔