جمعیۃ اوپن اسکول: جمعیۃ علما اور این آئی او ایس کے درمیان ایم او یو پر دستخط

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-01-2022
جمعیۃ اوپن اسکول: جمعیۃ علما  اور این آئی او ایس کے درمیان ایم او یو  پر دستخط
جمعیۃ اوپن اسکول: جمعیۃ علما اور این آئی او ایس کے درمیان ایم او یو پر دستخط

 

 

نئی دہلی : ملک کی سب سے بڑی جماعت''جمعیۃ علماء ہند''کی شاخ جمعیہ اوپن اسکول نے عصری تعلیم کے فروغ و اشاعت میں حضرت مولانا محمود اسعد مدنی صاحب کی زیر سرپرستی الحمد اللہ ترقی کی طرف گامزن ہے۔ 

جمعیۃ اوپن اسکول جس نے ایک سال قبل ہی عصری تعلیم کے میدان میں قدم رکھا تھا جس کا مقصد خاص طور پر مدارس کے طلبہ کو عصری تعلیم سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ اس نے بڑی کامیابی حاصل کی۔ جمعیۃ اوپن اسکول کے بڑھتی ہویےقدم اور خدمات کو دیکھتے ہوئے این آئی او ایس نے ایم او یو  پردستخط کیا۔ اس سلسلے میں آج مورخہ 7 جنوری 2022 کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ کے مرکزی دفترمیں ایک اہم اجلاس منقعد ہوا۔

جس میں سروج شرما ( چئرمین این آئی او ایس، راجیو جی (اکیڈمک ہیڈ این آئی او ایس، ویجے جی (ایس ایس ایس ڈائریکٹر، اور پردیپ کمار موہنتی( این آئی او ایس سکریٹری) اور جمعیۃ علماء ہند سے جمعیۃ اوپن اسکول کے روح رواں ایڈوکیٹ نیاز احمد فاروقی صاحب،( سکریٹری جمعیۃ علماء یند، ) ایڈوکیٹ محسن علوی صاحب(پروجیکٹ انچارج جمعیۃ اوپن اسکول) ڈاکٹر عبد الماجد صاحب( اکیڈمک ہیڈ جمعیۃ اوپن اسکول )مولانا اشرف علی قاسمی صاحب (مرکزی دفتر جمعیۃ اوپن اسکول )نے شرکت کی۔ 

اور تمام شرکا نے جمعیۃ اوپن اسکول کے تئیں دعائیہ کلماب بھی ادا کئے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر شرکاء نے جمعیۃ علماء ہند جمعیۃ اوپن اسکول کی ستائش کی اورجمعیہ اوپن اسکول کے حوالہ سے انتہائی مفید ،کارآمداور عملی مشورے دیئے،ان مشوروں کی روشنی میں جمعیہ اوپن اسکول متحرک فعال انداز میں آگے بڑھتا رہے گا۔