جمعیت اوپن اسکول : جدید ٹکنالوجی سے تعلیم شروع

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 21-10-2021
جمعیت اوپن اسکول : جدید ٹکنالوجی سے تعلیم شروع
جمعیت اوپن اسکول : جدید ٹکنالوجی سے تعلیم شروع

 

 

آواز دی وائس، غازی آباد

جمعیت اوپن اسکول کے زیر اہتمام چار اضلاع یعنی ہاپوڑ، بلند شہر،شاملی اور غازی آباد میںIFP انسٹال کرایا گیا ۔

اب ان اضلاع کے طلبہ اپنے اپنے مدرسہ میں رہتے ہوئے بغیر کسی دباؤ اور پریشانی کے اس بے مثال اور شاندار اسٹڈی سینٹر کی مدد سے سیکنڈری سطح کی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

اوریہ طلبہ عصری تعلیم کے میدان میں مدارس کے شان اور وقار کو دوبالا کریں گے۔

 آئی ایف پی(IFP) کا افتتاح مدارس کے نظماء حضرات نے اپنے اپنے مبارک ہاتھوں سے انجام دیا۔

awaz

جب کہ اس موقع پر ہر اسٹڈی سینٹر پر جمعیہ اوپن اسکول کے پروجیکٹ انچارج جناب ایڈوکیٹ محسن علوی صاحب بذریعہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہر جگہ موجود رہے اور صدر دفتر سے نمائندہ کے طور پر مولانا اشرف علی قاسمی بھی بذات خود موجود تھے۔(پریس ریلیز)