جامعہ ملیہ:پروفیسر نجمہ اخترنے جامعہ کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 21-11-2022
جامعہ ملیہ:پروفیسر نجمہ اخترنے جامعہ کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی
جامعہ ملیہ:پروفیسر نجمہ اخترنے جامعہ کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی

 

 

نئی دہلی : پروفیسر نجمہ اختر، شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی اسٹاف کرکٹ ٹیم کو جو تدریسی و غیر تدریسی عملے پر مشتمل ہے حسار میں منعقدہ کل ہند وائس چانسلر کرکٹ کپ ٹی۔ٹوئینٹی ٹورنامنٹ دوہزاربائیس میں شان دار کارکردگی کے مظاہرے کے لیے مبارک دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں جامعہ اسٹاف کرکٹ ٹیم کو رنر اپ پوزیشن ملی تھی اور اس میں ملک کی مختلف یونیورسٹیوں سے چھبیس ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

جامعہ کے ملازمین کی دو نمائندہ باڈیز جامعہ ایڈمنسٹریٹیو اسٹاف ایسو سی ایشن (جاسا)اور شفیق الرحمن قدوئی ایسو سی ایشن (ایس آر کے ایسو سی ایشن)نے مشترکہ طورپر یہ تہنئتی پروگرام منعقد کیا تھا۔

تہنیتی پرگروا م میں تقریر کرتے ہوئے پروفیسر نجمہ اختر نے مقابلے میں کھیل کی روح کے ساتھ شرکت  کے قابل تحسین کام کے لیے انھیں مبارک باد دی۔ انھوں نے کہا کہ ٹیم نے یہ کامیابی انتہائی سخت حالات کا سامنا کرتے ہوئے حاصل کی۔

awazthevoice

جناب نسیم احمد،جنرل سکریٹری،جاسا نے یونیورسٹی ملازمین کی ہمہ جہت ترقی کے لیے شیخ الجامعہ کے لگاتار تعاون اور مدد کے لیے شکریہ ادا کیا۔پروفیسر نجمہ اختر کی فعال اور سرگرم قیاد ت میں حالیہ برسوں میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی نمایاں حصولیابیوں کے متعلق بھی انھوں نے بات کی۔انھوں نے شیخ الجامعہ کو یقین دلایا کہ جامعہ اسٹاف اراکین نئی اونچائیوں تک پہنچنے میں اور جامعہ کی ترقی و خوش حالی کے لیے پہلے سے موجودقوانین و ضوابط کی ہمیشہ تعمیل کریں گے۔

تہنیتی پروگرام میں بڑی تعداد میں ملازمین اور سبک دوش اسٹاف شامل ہوئے۔جناب جہانگیر احمد(صدر،جاسا)جناب نسیم احمد(جنرل سیکریٹری،جاسا) جناب منصور احمد (صدر،ایس آر کے ایسو سی ایشن) اور جناب جابر حسن (سکریٹری،ایس آر کے،ایسوسی ایشن)نے اس پروگرام کے انعقاد کے لیے تن دہی سے کام کیاتھا۔

awazthevoice

کل ہند وائس چانسلر کرکٹ کپ  ٹی۔ٹوینٹی ٹورنامنٹ دوہزار بائیس نے دہلی یونیورسٹی،پونے یونیورسٹی،ممبئی یونیورسٹی،پنجاب یونیورسٹی،پنجابی یونیورسٹی،حیدر آباد یونیورسٹی،مہارشی دیانند یونیورسٹی اور چودھری چرن سنگھ یونیورسٹیوں وغیرہ نے حصہ لیا تھا۔