جامعہ ملیہ : 6 طلبا کا اسلامک اسٹڈیز سے نیٹ۔جے آر ایف تک کا سفر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 15-03-2022
جامعہ ملیہ:اسلامک اسٹڈیز کے چھ طلبا نے نیٹ۔جے آر ایف کوالیفائی کیا
جامعہ ملیہ:اسلامک اسٹڈیز کے چھ طلبا نے نیٹ۔جے آر ایف کوالیفائی کیا

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

 شعبہ اسلامیات جامعہ ملیہ اسلامیہ کے چھے طلبانے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کا جونیئر رسرچ فیلوشپ (جے آر ایف) اور قومی اہلیتی ٹسٹ (این ای ٹی)امتحان کوالیفائی کیا ہے۔

کسی بھی اعلی تعلیمی ادارے میں تدریس کے لیے نیٹ ایک لازمی اہلیت ہے اور صرف چھے فی صد طلبا ہی جن کے نمبرات نیٹ کے مقابلے میں زیادہ ہوتے ہیں وہ جے آر ایف کوالیفائی کرتے ہیں۔نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے حال ہی میں اپنی ویب سائٹس پر یوجی سی نیٹ دوہزار بائیس کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔

عرب کلچر اینڈ اسلامیات مطالعات کے مضمون(مضمون کوڈ انچاس) کے پانچ سو اکیاون طلبا نیٹ۔جے آر ایف امتحان میں شریک ہوئے تھے۔ان میں سے تینتالیس طلبا نے ٹسٹ پاس کیا ہے اورپورے ملک میں تیرہ طلبا نے جے آرایف کوالیفائی کیاجس میں شعبہ اسلامیات، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا و طالبات محمد آصف،عالیہ بانو،محمد حسین،عبد الرحمان منور،تاج محمد اور صائمہ انصرنے جے آر ایف کلیئر کیا ہے۔

طلبا کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے صدر شعبہ اور فیکلٹی اراکین نے کہا کہ یہ ان کے لیے فخر کی بات ہے۔انھوں نے کہا کہ فیکلٹی اراکین کی رہنمائی اور طلباکی محنت کو اس کامیابی کا سہر اجاتاہے۔ تعلقات عامہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی عرب کلچر اینڈ اسلامیات مطالعات کے مضمون(مضمون کوڈ انچاس) کے پانچ سو اکیاون طلبا نیٹ۔جے آر ایف امتحان میں شریک ہوئے تھے۔

ان میں سے تینتالیس طلبا نے ٹسٹ پاس کیا ہے اورپورے ملک میں تیرہ طلبا نے جے آرایف کوالیفائی کیاجس میں شعبہ اسلامیات، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا و طالبات محمد آصف،عالیہ بانو،محمد حسین،عبد الرحمان منور،تاج محمد اور صائمہ انصرنے جے آر ایف کلیئر کیا ہے۔ طلبا کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے صدر شعبہ اور فیکلٹی اراکین نے کہا کہ یہ ان کے لیے فخر کی بات ہے۔انھوں نے کہا کہ فیکلٹی اراکین کی رہنمائی اور طلباکی محنت کو اس کامیابی کا سہر اجاتاہے۔ تعلقات عامہ