جامعہ ملیہ: سوربھ رائے کو پہلے نابینا پی ایچ ڈی ڈگری یافتہ ہونے کا اعزاز

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 14-06-2022
جامعہ ملیہ اسلامیہ: پہلے نابینا  کو پی ایچ ڈی ڈگری یافتہ ہونے کا اعزاز
جامعہ ملیہ اسلامیہ: پہلے نابینا کو پی ایچ ڈی ڈگری یافتہ ہونے کا اعزاز

 

 

۔  نئی دہلی :  ملیہ اسلامیہ کی فیکلٹی رکن کو ریہیبی لیٹیشن یونیورسٹی آف انڈیا سے پہلے نابینا پی ایچ ڈی ڈگری یافتہ ہونے کا اعزاز ملا

 سوربھ رائے،اسسٹنٹ پروفیسرڈپارٹمنٹ آف ٹیچرز ٹریننگ اینڈ نان فارمل ایجوکیشن (آئی اے ایس ای)اسپیشل ایجوکیشن (بصری خامی)جامعہ ملیہ اسلامیہ نے نیشنل ریہیبی لیٹیشن یونیورسٹی آف انڈیا،لکھنؤ سے پہلا نابینا پی ایچ ڈی ڈگری یافتہ بننے کی نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

  سوربھ رائے کی پی ایچ ڈی کا موضوع ’اترپردیش کے اعلی تعلیمی دانش گاہوں میں بصری کمزورویوں کے شکار طلبا کے لیے امدادی خدمات:ایک تحقیقی مطالعہ‘تھا۔  خا ص صلاحیتوں کے مالک افراد کے لیے جو امدادی نظام سوسائٹی میں تشکیل دی گئی ہے اور خاص طور سے  اترپردیش کے یونیورسٹی سسٹم کے پس منظر میں اس سلسلے میں یہ تحقیق انکشاف کرتی ہے کہ وہ کافی نہیں ہے۔ نیز یہ تحقیق موجودہ نظام میں ہمہ جہت اصلاح کی سفارشات بھی کرتی ہے۔