جامعہ ملیہ اسلامیہ: جرمن وفد کاعلمی تعاون کی توسیع کے سلسلے میں دورہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-09-2022
جامعہ ملیہ اسلامیہ: جرمن وفد کاعلمی تعاون کی توسیع کے سلسلے میں دورہ
جامعہ ملیہ اسلامیہ: جرمن وفد کاعلمی تعاون کی توسیع کے سلسلے میں دورہ

 

 

 آواز دی وائس: نئی دہلی

 یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز،ارفرٹ جرمنی کے ایک وفد نے دونوں اداروں کے درمیان علمی اور تحقیقی تعاونات کے نئے امکانات کی تلاش کے لیے پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ملاقات کی۔  جناب وولف گینگ ٹائیفینس وزیر معاشیات،سائنس اور ڈیجیٹل سوسائٹی، تھرینجیا اورپروفیسر ڈاکٹر فرینک سیٹزر، صدر،یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز ارفرٹ علمی وتحقیقی تعاون کی توسیع کے لیے بنے وفد کی سربراہی کررہے تھے۔

وفد نے شیخؒ الجامعہ،فیکلٹیز آف اسٹڈی اور انجینرئنگ اینڈ ٹکنالوجی،نیچرل سائنسز،سوشل سائنسز اور آرکی ٹیکچر کے شعبہ جات کے صدور سے طویل بات چیت کی۔ اس گفتگو میں آموزش کے لیے جدید ترین تحقیق اورتکنیک سمیت نئے نئے میدانوں میں علمی و تحقیقی تعاون کی توسیع کے لیے کھلی بحث ہوئی۔

 پروفیسر اختر،شیخ الجامعہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے دو دہائیوں میں دونوں اداروں کے درمیان تعمیری تعلق اوراشتراک کو مضبوط کرنے اور اسے وسعت دینے والے رشتے کی اہمیت پرروشنی ڈالی۔

awazurdu

 صدرفرینک سیٹزر نے دونوں اداروں کے درمیان اشتراک کی صورت میں دوپروگراموں اور مشترکہ و دہری ڈگریوں کے سلسلے میں جو مواقع دستیاب ہیں اسے تفصیل سے بتایا۔وزیر وولف گینگ ٹائی فینسی نے ہندوستان اور جرمنی کے درمیان اشتراک کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ دونوں اداروں کے درمیان جو علمی و تحقیقی اشتراک رہا ہے وہ کافی کامیاب ماڈل ہے اور اس لائق بھی ہے کہ اسے پوری دنیا کی اعلی دانش گاہیں اپنائیں۔

awazurdu

 دونوں اداروں کے سربراہان کے درمیان مومینٹوس کے تبادلے کے ساتھ پروگرام اختتام پزیر ہوا۔