جامعہ ملیہ۔ جی ڈبیلو یو: محققین نے کی دریافت لیور کینسر کی ممکنہ دوا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-01-2022
جامعہ ملیہ۔ جی ڈبیلو یو: محققین نے کی دریافت  لیور کینسر کی ممکنہ دوا
جامعہ ملیہ۔ جی ڈبیلو یو: محققین نے کی دریافت لیور کینسر کی ممکنہ دوا

 

 

نئی دہئی :جامعہ ملیہ اسلامیہ اور جی ڈبیلو یو،امریکہ کے محققین نے لیور کینسر کے سرطان کے علاج کے لیے بطورممکنہ دوا دریافت کیا

سینٹرفارانٹر ڈسپلینری ریسرچ ان بیسک سائنسز،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور جارج واشنگٹن یونیورسٹی،امریکہ کے محققین نے مشترکہ طورپر نان الکوہولک/ اسٹیٹو پاٹیٹس (نان الکوہولک چربی جگر امراض۔این اے ایف ایل ڈی)اور جگر سرطان کے علاج میں بی ۲ اسپیکٹرن پروٹین کو ممکنہ دواکے طور پر دریافت کیاہے۔اس تحقیق سے نان الکوہولک فیٹی لیور بیماریوں اور جگر کے کینسر کے معاملات کو جو آج کل تیزی سے بڑھ رہے ہیں کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

پروفیسر لوپا مشرا،ممتاز گیسٹرو اینٹیرولوجسٹ اور ڈائریکٹر، سینٹر فار ٹرانسلیشنل میڈیسن،ڈپارٹمنٹ آف سرجری،جارج واشنگٹن یونیورسٹی،امریکہ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈاکٹر محمد امتیاز حسن اپنے پی ایچ ڈی اسکالر تاج محمد اور دیگر محققین پر مشتمل تحقیقی ٹیم کی تحقیقی کوششوں کے نتائج سائنس ٹرانسلیشنل میڈیسن (امپیکٹ فیکٹر سترہ اعشاریہ نو پانچ چھے) ایک ممتاز اور مؤقر ’سائنس‘ جریدہ کی ہم پلہ میگزین میں شائع ہوئے ہیں۔ یہ میگزین امیریکن ایسوسی ایشن فار ایڈوانسمنٹ آف سائنس(اے اے اے ایس)نے شائع کی ہے۔ واضح رہے کہ اے اے اے ایس دنیا کی سب سے قدیم اور بڑی جنرل سائنس تنظیموں میں سے ایک ہے۔

رسرچ کی طبی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے سائنس ٹرانسلیشنل میڈیسن نے ’بی۲۔اسپیکٹرن (ایس پی ٹی ب ی این ون) کے عنوان سے تحقیقی مقالہ کو ڈائیٹ۔انڈیوسڈ لیور بیماری اور کینسر بڑھنے سے روکنے کے لیے(دس۔گیار چھبیس / اے بیکے دو دو چھے سات) بطور علاج اپنی ویب سائٹ کے ہوم پیچ پر جگہ دی ہے۔

محققین کی ٹیم نے جگر کی بیماری اور ٹیومربننے کو بتانے والے ٹی جی ایف۔بی۔ ایس ایم اے ڈی تھری کو فروغ دے کر ایس پی ٹی بی این ون جو ایک پروٹین ہے اس کے رول کی جانچ کی اور پایا کہ مغربی کھان پان پر چوہوں میں لیور کینسر اور لیپوجینیسس کو بی ۲ اسپکیٹرن بڑھاوا دیتا ہے۔محققین کی ٹیم نے یہ بھی پایا کہ ایس پی ٹی بی این ون یا ایس آئی آر این اے۔کے ذریعہ کیا گیا علاج کے ناک آؤٹ سے چوہوں میں کھان پان سے ہونے والے موٹاپے،فائبروسس،لیپڈ ایکومیولیشن اور لیور میں ٹیشو نقصان کو روکتاہے۔اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ نان الکوہولک ایسٹی ٹوھی پا ٹیٹس اور لیور کینسر میں بطور علاج کے استعمال ہونے کے لیے ایس پی ٹی بی این ون میں صلاحیت موجود ہے۔ 

ڈاکٹر حسن کی تجربہ گاہ 

Hassanlab.org

 دوا کے ڈیزائن اور تیاری پر کام کرتی ہے۔ان کی تحقیقی تیم کے مقالات اور مضامین لانسیٹ اور اورریسپریٹری میڈیسن سمیت دنیا کے اہم طبی تحقیقی جرائد میں چھپ چکے ہیں اور کینسر بایولوجی وغیرہ میں سیمینار بھی کرچکے ہیں۔