جامعہ ملیہ : ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری میں کتاب نمائش کا انعقاد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-12-2021
  جامعہ ملیہ : ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری میں کتاب نمائش کا انعقاد
جامعہ ملیہ : ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری میں کتاب نمائش کا انعقاد

 

 

نئی دہلی : پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے آج ڈاکٹر ذاکر حسین سینٹرل لائبریری میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والا کتاب نمائش کا افتتاح کیا۔

ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری یہ نمائش اس لیے منعقد کررہی ہے تاکہ کتب خانے کے لیے کتابوں کی خریداری میں کتابوں کے انتخاب کے عمل کوسہل بنایا جاسکے۔ اس افتتاحی پروگرام میں پروفیسر مہتاب عالم،ڈین اسٹوڈینٹس ویلفیئر، پروفیسر سیمی فرحت، ڈین نیچرل سائنسز، پروفیسر اقبال حسین،ڈین فیکلٹی آف لا،دیگر صدور اور ڈائریکٹرز اور یونیورسٹی لائبریرین ڈاکٹر طارق اشرف موجود تھے۔

ہفتے بھر جاری رہنے والی کتاب نمائش میں تمام نمایاں اوراہم پبلیشرز دکاندار جیسے کہ منوہر،آکار،بک ویل،انٹرنیشنل بک ڈسٹری بیوٹرز، کرن اور اکیڈمک بک حصہ لے رہے ہیں۔ فیکلٹی اراکین کی سفارشات کے لیے تقریباً پچاس پبلیشرزنیچرل سائنسز، سوشل سائنسز،ہیومنیٹیز اینڈ ایمپ لینگویجیز،قانون، تعلیم،فائن آرٹس، انجینئرنگ،آرکی ٹیکچروغیرہ علوم وفنون کی اپنی تازہ ترین مطبوعات اس نمائش میں پیش کررہے ہیں۔

اس نمائش میں تقریباً پانچ ہزار کتابیں رکھی جائیں گی۔ شیخ الجامعہ نے فیکلٹی اراکین سے کہا کہ وہ آگے بڑھیں اور لائبریری کے لیے بہترین کتابوں کی سفارشات کریں۔ متعدد فیکلٹی اراکین کتاب نمائش میں گئے اور انھوں نے متعلقہ شعبوں کے لیے کتابوں کی خریداری کی سفارش کی۔ قابل ذکر ہے کہ یہ کتاب نمائش سترہ دسمبر دوہزار اکیس تک جاری ہے۔