آئی ٹی کمپنیوں نے 48 طلباء کو ملازمت کے لئے منتخب کیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
آئی ٹی کمپنیوں نے 48 طلباء کو ملازمت کے لئے منتخب کیا
آئی ٹی کمپنیوں نے 48 طلباء کو ملازمت کے لئے منتخب کیا

 

 

علی گڑھ،: : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ایم سی اے اور ایم ٹیک کے 48 طلباء کو معروف آئی ٹی کمپنیوں، کاگنیزنٹ، ایل ٹی آئی اسپارک اور کیوی ٹیک نے ملازمت کے لئے منتخب کیا ہے۔یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس-جنرل اور شعبہ کمپیوٹر سائنس کے ٹریننگ و پلیسمنٹ آفس کے اشتراک سے منعقدہ آن کیمپس بھرتی مہم کے دوران یہ انتخاب عمل میں آیا۔

پروفیسر عاصم ظفر (چیئرمین، شعبہ کمپیوٹر سائنس) نے بتایا کہ طلباء کو آن لائن ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ اور تکنیکی انٹرویوز کے بعد مذکورہ ملٹی نیشنل کمپنیوں نے مختلف عہدوں کے لئے منتخب کیا۔ یونیورسٹی کے ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر -جنرل مسٹر سعد حمید نے منتخب طلباء کو مبارکباد پیش کی۔