اسحاق حمزہ :آئی ایس آئی 2022 میں 62 واں مقام

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 28-07-2022
اسحاق حمزہ کوانڈین سٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ داخلہ امتحان میں 62 واں رینک
اسحاق حمزہ کوانڈین سٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ داخلہ امتحان میں 62 واں رینک

 

 

حیدرآباد: ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے لطیفی 40 پروگرام کے طالب علم اسحاق حمزہ نے باوقار انڈین سٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ (آئی ایس آئی 2022) کے داخلہ امتحان میں 62 واں رینک حاصل کیا ہے۔

حمزہ نے جنرل زمرہ میں آل انڈیا 62 واں رینک اور او بی سی زمرہ میں چوتھا رینک حاصل کیا۔ تقریباً 100,000 طلباء نے داخلہ امتحان میں شرکت کی۔ شاندار کامیابی پر، اسحاق حمزہ کو ایم ایس مینجمنٹ نے کارپوریٹ آفس میں مبارکباد دی۔

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے سینئر ڈائریکٹر حمزہ میر معظم حسین نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ "یہ واقعی ایم ایس اکیڈمی کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے، اور ہم سب یہاں موجود ہیں تاکہ طلباء کو ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا سکے۔"۔

awazthevoice

اسحاق حمزہ کا استقبال

اسحاق حمزہ بنگلور کے رہنے والے ہیں۔ کلاس 10 کے بعد، حمزہ نے حیدرآباد میں واقع ایک خصوصی آئی آئی ٹی، جے ای ای تیاری کے کورس،ایم ایس لطیفی 40 میں داخلہ لیا۔

حمزہ نے لطیفی 40 میں داخلے کے لیے لیے گئے انٹری ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کی بنیاد پر اسے دو سالہ لطیفی 40 پروگرام کے لیے 100% مفت اسکالرشپ سے نوازا گیا۔

اس پروگرام کے تحت اسے مفت تعلیم، کوچنگ، رہائش اور کھانا فراہم کیا گیا۔ اسحاق حمزہ نے جے ای ای مینز فیز ون میں 99.62 فیصد نمبر حاصل کیے، اور فی الحال لطیفی 40 پروگرام کیمپس میں جے ای ای مینز فیز ٹو اور جے ای ای ایڈوانسڈ امتحان کی تیاری کر رہے ہیں۔

جے ای ای مینس فیزٹو کا انعقاد 28 جولائی کو ہوگا جبکہ جے ای ای ایڈوانسڈ 28 اگست کو ہوگا۔ اپنے جے ای ای ایڈوانس رزلٹ کی بنیاد پر، حمزہ اپنی مزید تعلیم کے لیے آئی آئی ٹی یا آئی ایس آئی کے درمیان فیصلہ کریں گے۔