اورنگ آباد میں منایا گیا عالمی یومِ مادری زبان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-02-2021
اورنگ آباد میں منایا گیا عالمی یومِ مادری زبان
اورنگ آباد میں منایا گیا عالمی یومِ مادری زبان

 

 

اورنگ آباد/  آج 21/ فروری عالمی یومِ مادری زبان کے موقع پر ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن اورنگ آباد میں منایا گیا . پروگرام کے ابتداء میں فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے مہمانوں کا تعارف کراتے ہوئے عالمی یومِ مادری زبان کی تاریخ اہمیت و افادیت اور موجودہ دور میں مادری زبان کی اہمیت واضح کرتے ہوئے کہا کہ دراصل اس کی شروعات بنگلہ دیش سے ہوئی جہاں بانگلہ زبان کو بنگلہ دیش کی مادری زبان قرار دینے کے لیے طلباء نے تحریک چلائی تھی.21/فروری 1952 کو ڈھاکہ یونیورسٹی طلباء اور سماجی کارکنوں اس وقت کے پاکستانی حکومت کے لسانی نظریات اور تعصبات کے خلاف شدید مخالفت کی اور زور دار طریقہ سے تحریک اور مظاہرے کیے جس کے نتیجے میں انہیں پولس اور فوج کے تشدد کا سامنا کرنا پڑا اور اس میں کئی نوجوانوں کو اپنی جانیں بھی گنوانی پڑیں

لسانی تحریک میں شہید ہوئے نوجوانوں کی یاد میں یونیسیکو نے پہلی بار 1999 میں 21 /فروری کو عالمی یومِ مادری زبان منانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس وقت سے ساری دنیا میں یہ دن منایا جاتا ہے. پروفیسر شبانہ خان،جنرل سیکرٹری اردو کارواں،پرنسپل سائرہ خان،خزانچی اردو کارواں،اشرف ریشم والا اور سیدہ تبسم ناڈکر،رکن مجلس عاملہ اردو کارواں ممبئی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ساتھ ہی ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے مشن مریم مرزا محلہ محلہ لائبریری کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے ان محلہ لائبریریوں کو مادری زبان کی فروغ میں سنگ میل قرار دیتے ہوئے مریم مرزا کو مبارکباد پیش کی

. جلگاؤں سے تشریف لائے مشتاق کریمی اور قلیل مدت میں مقبولیت پانے والے معیاری یو ٹیوب چینل میٹھا کریلا کے باصلاحیت اینکر ریحان کریمی کا بھی اس موقع پر استقبال کیا گیا.. مشتاق کریمی نے استقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اورنگ آباد ایک تاریخی شہر ہے اور اردو شاعری اور زبان و ادب کی تاریخ اورنگ آباد کے تذکرہ کے بغیر ممکن نہیں ہے. پروگرام کی ابتداء میں مرزا ابوالحسن علی نے مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ پروگرام کی نظامت ایم ڈی طیب نے انجام دیتے ہوئے شکریہ کی رسم بھی ادا کی.