”مولانا آزاد اور ان کا عہد“ نمائش کا افتتاح

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-11-2022
”مولانا آزاد اور ان کا عہد“ نمائش کا افتتاح
”مولانا آزاد اور ان کا عہد“ نمائش کا افتتاح

 

 

 حیدرآباد : مولانا آزاد کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہم جب جب ان کی تصویریں دیکھتے ہیں، ایک تازہ منظر ہماری آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ میں ”مولانا آزاد اور ان کا عہد“ نمائش کے تمام منتظمین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے اس شاندار اور معلوماتی نمائش کا اہتمام کیا۔

ان خیالات کا اظہار پروفیسر سید عین الحسن، شیخ الجامعہ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے پیر کو یومِ آزاد تقاریب کے سلسلے میں مرکز مطالعات اردو ثقافت کی جانب سے منعقدہ 5 روزہ نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد کیا۔

awazurdu

اس نمائش میں مولانا آزاد کی نایاب تصاویر، ان کی تحریر کردہ کتابوں اور ان پر لکھی گئی اہم تصانیف پر مبنی ہے۔ اس میں ایک کرونولوجی ”مولانا آزاد۔ماہ و سال کے آئینے میں“ کے زیر عنوان بھی رکھی گئی ہے جس کے ذریعے مولانا آزاد کی زندگی کے اہم واقعات اور ان کی خدمات سے واقفیت حاصل ہوتی ہے۔

awazurdu

افتتاحی تقریب کے موقع پر یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر اشتیاق احمد، او ایس ڈی پروفیسر صدیقی محمد محمود، صدر نشیں یومِ آزاد تقاریب پروفیسر سید علیم اشرف جائسی، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر زائر حسین، پروفیسر محمد فریاد، ڈاکٹر احمد خان، ڈاکٹر آمنہ تحسین، ڈاکٹر فیروز عالم، ڈاکٹر قیصر احمد کے علاوہ اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعدادموجود تھی۔نمائش کے کوآرڈنیٹر جناب حبیب احمد، میوزیم کیوریٹر اور ڈاکٹر محمد زبیر احمد، شریک کوآرڈنیٹر ہیں۔ جناب معراج احمد، اسسٹنٹ پروفیسر نے تکنیکی تعاون کیا ہے۔ یہ نمائش 11 نومبر تک جاری رہے گی۔