جامعہ ملیہ : بین الاقوامی پلیسمنٹ میں طلبا کو 25لاکھ روپے تک کے پیکج

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-01-2023
جامعہ ملیہ : بین الاقوامی پلیسمنٹ میں  طلبا کو 25لاکھ روپے تک  کے پیکج
جامعہ ملیہ : بین الاقوامی پلیسمنٹ میں طلبا کو 25لاکھ روپے تک کے پیکج

 

 

 نیو دہلی : یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل (یو) پی سی) جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یونیورسٹی کے مختلف پروگراموں کے موجودہ بیچ دوہزار تیئس)کے لیے اگست دوہزار تئیس تک کی پلیسمنٹ مہم کی ابتدا کردی ہے۔

اس مرحلے میں پلیسمنٹ کی کاروائی زوروں پر ہے۔ واضح ہوکہ پلیسمنٹ کاروائی کا دو سرا مرحلہ جنوری دوبزار تیئس کے پہلے ہفتے میں شروع ہو ا ہے۔

بہت کم وقت میں تین سو پچاس سے زیادہ طلبا پہلے بھی ملازمت حاصل کر چکے ہیں اور عنقریب مزید کئی ملازمت مہم آنے والی ہیں۔ پہلے مرحلے کی پلیسمنٹ مہم کی خاص بات تھی بین الاقوامی کمپنیوں اور اداروں میں پلیسمنٹ کا ہونا۔ پانچ بین الاقوامی کمپنیوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کیمپس کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے بی ٹیک اور ایم بی اے کے طلبا کو بیس سے پچیس لاکھ پیکج کی پیش کش کی ہے۔

جاپان کی جے آئی ٹی نے بی ٹیک اور ایم ٹیک کے طلبا کو بیس لاکھ کا پیکج دیا ہے اوردبئی کے ہوم سینٹر نے ایم بی اے کے دو طلبا کو پچیس لاکھ کاپیکج دیا ہے۔ کل پینتالیس کمپنیوں نے یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے توسط سے پہلے ہی طلبا کو بھرتی کیا ہے۔

جن کمپنیوں نے بڑی تعداد میں طلبا کو اپنے یہاں ملازمت کے لیے منتخب کیا ہے ان میں کے پی ایم جی (سات بی ٹیک اور ایک ایم بی اے طالب (علم ایکسنشر تیئس بی ٹیک اور دو ایم بی اے کے طالب علم آئی سی آئی سی آئی اکتیس ایم بی اے طلبا) سی ڈی او ٹی تیره) بی ٹیک طلبا کو سالانہ نو لاکھ رویی) ای ایکس ایل ستائیس بی ٹیک ڈی ایل ایف سترہ بی ٹیک اور بی آرک) ویدانتا (پانچ) ایم بی اے ڈیلائی اوٹ تین ایم کام اور اے بی پی نیوز نے شعبہ بندی جامعہ ملیہ اسلامیہ سے گیارہ طلبا کو ملازمت دی شامل ہیں۔

دوسری اہم کمپنیاں جنھوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کیمپس کا دورہ کیا ان میں ریلائنس ،جیو ایل اینڈ ٹی، سیمسنگ آراینڈ ڈی، جے ایس ڈبلیو ٹیک مہندرا ، لائف اسٹائل گروپ ہے بی ،شاپ، موڈیز ، ایچ ایس بی سی، سیمنس، زینون انالیٹکس، ایچ ایل ایس ایشیا ٹی سی ایس ڈبلیو ایس پی، مدر ڈیئری، ضیا سیمی کنڈکٹرز ، نیوجین کوم ویوا ، یونی کامرس بی لیو، عظیم پریم جی فاؤنڈیشن، انڈیا انفراسٹرکچر اینڈ اسمارٹ کیوب شامل ہیں۔

پلیسمنٹ کے آئندہ مرحلے میں رئلائنس فنڈ بلیو اسٹار ویدانتا، اکسینچر، فار) نان ٹیک آئی بی ایم انڈیا مارٹ کیپ جیمنی ایکسیوم ،کنسلٹنگ، باسچ، سائی فیوچر وغیرہ شامل ہیں۔ یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ڈائریکٹر پروفیسر راحیلہ فاروقی نے کہا کہ 'میں تمام کمپنیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انھوں نے ہمارے طلبا کو ملازمت کے لیے منتخب کیا اور انھیں دوہزارتئیس بیچ کے لیے جو کہ ابھی جاری ہے اس کے لیے مدعو کرنا چاہتی ہوں۔

نائب ڈائریکٹر پروفیسر صباح خان اور پروفیسر مونس شکیل، سینئر کنسلٹنٹ ایکزیکیٹو ندا خان اور پلیسمنٹ ایکزیکیٹو دردانہ تحسین محمد رحمان اور محمد رازق خان پر مشتمل میں اپنی ٹیم کو بھی ان کے بیش قیمت تعاون کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

ملک اور انڈسٹری کی ضروریات پوری کرنے کے لیے جامعہ اپنے طلبا کو مختلف علوم و فنون میں معیاری تعلیم فراہم کرتی ہے۔سال رواں میں نئے کورسیز جیسے کہ ہیلتھ کیئر اور باسپائیس مطالعات میں ایم بی اے، ماسٹر آف ڈیزائن اینڈ انوویشن اور ماسٹر ان انوائرونمنٹل سائنس کے طلبا بھی پلیسمنٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔اس کے علاوہ ایم ایس سی پروگرام بینکنگ اینڈ فینانشیل انالیٹکس کے طلبا جن

 ملک اور انڈسٹری کی ضروریات پوری کرنے کے لیے جامعہ اپنے طلبا کو مختلف علوم و فنون میں معیاری تعلیم فراہم کرتی ہے۔سال رواں میں نئے کورسیز جیسے کہ ہیلتھ کیئر اور باسپائیس مطالعات میں ایم بی اے ماسٹر آف ڈیزائن اینڈ انوویشن اور ماسٹر ان انوائرونمنٹل سائنس کے طلبا بھی پلیسمنٹ کے لیے دستیاب ہوں گے

۔ اس کے علاوہ ایم ایس سی پروگرام بینکنگ اینڈ فینانشیل انالیٹکس کے طلبا جن میں مطلوبہ صلاحیت ہوگی اور طلب اور رسد کے گیپ کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے وہ ڈاٹا سائنس کی بڑھتی ضرورتوں کو بھی اضافی طور پر پورا کریں گے۔