حیدرآباد: اظہرالدین نے کیا اردو یونیورسٹی کا دورہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-12-2021
حیدرآباد: اظہرالدین نے کیا اردو یونیورسٹی کا دورہ
حیدرآباد: اظہرالدین نے کیا اردو یونیورسٹی کا دورہ

 


آواز دی وائس، حیدرآباد

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان محمداظہرالدین حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔محمد اظہر الدین نے گذشتہ روز مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (MANUU) کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن سے ملاقات کی۔

یہ ایک غیررسمی ملاقات تھی۔اس ملاقات کے دوران پروفیسرعین الحسن نے یونیورسٹی کیپمس کے کرکٹ گراؤنڈ کی ترقی کے لیے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کےساتھ تعاون کی خواہش کا اظہار کیا، تاکہ یونیورسٹی کے طلبہ کو کھیل کےتعلق سے فائدہ ہو کیوں کہ طلبہ کرکٹ کھیل سے دلچسپی رکھتے ہیں۔

سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان نے اس تجویز میں گہری دلچسپی دکھائی۔ انہوں نے یونیورسٹی کیمپس میں کھیلوں کی موجودہ سہولیات کا معائنہ کیا۔  

 اس موقع پر پروفیسرایس ایم رحمت اللہ، پرو وائس چانسلر، پروفیسرمحمد عبدالعظیم، چیئرمین، اسپورٹس مانیٹرنگ کمیٹی، ڈاکٹراے کلیم اللہ، ملاقات میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی پی ای اینڈ سپورٹس بھی وغیرہ بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ یونیورسٹی کا ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس کا قیام سنہ 2011 میں  عمل میں آیا تھا۔اس میں مختلف کھیلوں جیسے کرکٹ، فٹ بال، والی بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، شطرنج وغیرہ کی سہولیات موجود ہیں۔ اس میں جمنازیم کے ساتھ منصورعلی خان پٹودی انڈوراسٹیڈیم اورکرکٹ، فٹ بال وغیرہ کھیلنے کےلیےایک بڑاآؤٹ ڈوردھیان چنداسپورٹس گراؤنڈ  ہے۔