اے ایم یوکے دو نوجوان اساتذہ کو اعزاز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-07-2021
 ڈاکٹر جے پرکاش اور ڈاکٹر حفظ الرحمن صدیق
ڈاکٹر جے پرکاش اور ڈاکٹر حفظ الرحمن صدیق

 

 

علی گڑھ، 19 جولائی: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دو نوجوان اساتذہ، ڈاکٹر جے پرکاش (اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ طبیعیات) اور ڈاکٹر حفظ الرحمن صدیق (اسسٹنٹ پروفیسر، جینیٹکس سیکشن، زولوجی شعبہ) کو نیشنل اکیڈمی آف سائنسز انڈیا (این اے ایس آئی)کا ممبر منتخب کیا گیا ہے۔

ان دونوں کو بالترتیب فزیکل سائنسز اور بایولوجیکل سائنسز کے زمرہ میں منتخب کیا گیا ہے۔

 سال 2021 میں اکیڈمی نے فزیکل سائنسز میں 24/اور بایولوجیکل سائنسز میں 26/اراکین کا انتخاب کیا۔

اکیڈمی نے نوجوان سائنسدانوں اور محققین سے رکنیت کے لئے درخواستیں طلب کی تھیں۔

 قابل ذکر ہے کہ نیشنل اکیڈمی آف سائنسز، انڈیا کی بنیاد سن 1930 میں رکھی گئی تھی، جس کا مقصد ہندوستانی سائنسدانوں کی تحقیق کی اشاعت اور باہمی خیالات کے تبادلے کے لئے ایک قومی فورم مہیا کرنا تھا۔