گلبرگہ:عرشیہ کوثر نےجیتے آٹھ گولڈ میڈل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 02-05-2022
گلبرگہ:عرشیہ کوثر نےجیتا آٹھ گولڈ میڈل
گلبرگہ:عرشیہ کوثر نےجیتا آٹھ گولڈ میڈل

 

 

آواز دی وائس، گل برگہ

ریاست کرناٹ کے شہر گلبرگہ میں واقع گلبرگہ یونیورسٹی نے گذشتہ دنوں اپنا کانووکیشن منعقد کیا۔ جس میں یونیورسٹی کی طالبات نے زیادہ سے زیادہ گولڈ میڈل حاصل کرکے لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ایم اے کنٹر کی طالبہ پورنیما نے 12 گولڈ میڈل جیتے اور اپنے گھروالوں کو اس کریڈٹ دیا۔

وہیں فنانس اور ہیومن ریسورس مینجیمنٹ /ایم بی اے کی طالبہ عرشیہ کوثر نے 8 گولڈ میڈل حاصل کیا۔ پڑھے لکھے گھرانے سے تعلق نہ رکھنے کے باوجود عرشیہ نے اپنی محنت اور لگن سے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

عرشیہ کوثر کے والد گیراج چلاتے ہیں۔ اس سے پہلے وہ سعودی عرب میں تھے۔

خیال رہے کہ کل 74 طالبات میں53 طالبات نے گولڈ میڈل جیتا۔

وائس چانسلر پروفیسر دیانندگاسرن نے اس موقع پر تمام طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔