کیرل کے عالم دین شیخ ابوبکرکو دبئی کا گولڈن ویزا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 09-10-2021
کیرل کے عالم دین شیخ ابوبکرکو دبئی کا گولڈن ویزا
کیرل کے عالم دین شیخ ابوبکرکو دبئی کا گولڈن ویزا

 

 

کالی کٹ:عالم اسلام کی عظیم عبقری شخصیت، ہندوستان کے مفتی اور مرکز الثقافۃ السنیہ کیرل کے چانسلر شیخ ابوبکر احمد کو متحدہ عرب امارات کی حکومت نے گولڈن ویزا سے نوازاہے۔

یہ اعزاز دبئی رہائش گاہ اور ڈپارٹمنٹ آف امیگریشن میں منعقدہ تقریب کے موقع پر دیا گیا۔ گولڈن ویزا جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ اور بین الاقوامی تعلقات کے ساتھ ساتھ تعلیمی تبادلہ اور اور فلاحی سرگرمیوں کے اعتراف میں متحدہ عرب امارات سرکار نے دیا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق دس سالہ گولڈن ویزا متحدہ عرب امارات کی جانب سے مختلف شعبوں میں باصلاحیت عالمی شخصیات کو جاری کیا جاتا ہے جسے پرائم ویزا کہتے ہیں

۔واضح رہے کہ شیخ ابوبکر احمد عرب خطے میں اور بین الاقوامی میدانوں میں نمایا اثر رکھتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ عالم اسلام کی عظیم کانفرنسوں میں ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔شیخ ابوبکر احمد تعلیمی، فلاحی، دعوتی اور رفاہی کاموں میں سرفہرست ہیں، آپ کی سرپرستی میں سینکڑوں تعلیمی، دعوتی اور فلاحی ادارے ملک و بیرون ممالک میں خدمت انجام دے رہے ہیں۔

گولڈن ویزا ملنے پر اراکین جامعہ سمیت علمی و سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی۔

شیخ ابوبکر احمدنے پرائم ویزا ملنے پرشیخ خلیفہ بن زائد،صدرمتحدہ عرب امارات،شیخ محمد بن راشد المکتوم،نائب صدریواے ای،پرائمنسٹر یواے ای وغیرہ اہم شخصیات کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا ہے۔