آواز دی وائس،نئی دہلی
گلوبل میڈیا ایجوکیشن کونسل (جی ایم ای سی) نے جامعہ کے پروفیسر ایف بی خان کو میڈیا اور کمیو نی کیشن کے شعبے میں ان کی اہم خدمات کے لیے تہنیت پیش کی ہے۔
پروفیسر فرحت بصیر خان،فاؤنڈنگ پروفیسر اور انچارچ،شعبہ ڈیزائن اینڈ انویشن جامعہ ملیہ اسلامیہ کو گلوبل میڈیا ایجوکیشن کونسل (جی ایم ای سی) کی جانب سے منعقدہ گلوبل کمیونی کیشن ایجوکیشن کنکلیو (جی سی ای سی) کے دوران میڈیا اور کمیونی کیشن کے شعبے میں ان کی اہم خدمات کے لیے تہنیت پیش کی گئی۔
یہ پروگرام جی سی ای سی کے ایک حصے کے طور پر تھا جو پچھتر دنوں کا گلوبل کنکلیو ہے اور جس میں عالمی سطح کے مختلف پس منظروالی ممتاز علمی ہستیاں،ماہرین اور ان کے کلیدی تعاون شامل تھے۔
انعام ملنے کے بعد پروفیسر فرحت بصیر نے کہا کہ ’میڈیا جمہوریت کی بنیاد کا پتھر ہے۔بحیثیت علمی ہستیوں کے ہم اپنے طلبا کو جو آج کل نڈر اور بے باک مدیر، صحافی، فلم ساز، چیف انفارمیشن آفیسر ہیں کہ کیسے معلومات تک رسائی حاصل کریں ہاں،ہم انہیں معنی خیزی سکھاتے ہیں۔
وہ اقتدار میں بیٹھے لوگوں سے سوال پوچھتے ہیں،ہمارے قارئین کی آنکھ اور کان بن جاتے ہیں اور مختلف و تکثیریت کی آوازوں کے ترجمان بنتے ہیں اور تناظرات کو متوازن رکھتے ہیں۔
کئی لحاظ سے ہم سماج کے استحکام اور اس کی برقراری کے لیے بطور آئینہ کام کرتے ہیں۔
میں بجا طور پر اس اعزاز اور اکرام کے لیے خود کو محترم محسوس کررہاہوں۔
میرے طلبا کی ہزاروں کامیابیوں کی کہانیاں ہی در اصل میرا اصل انعام ہیں۔انھیں بڑے بڑے اعزازات حاصل کرتا دیکھ مجھے انتہائی مسرت اور اطمینان کا احساس ہوتاہے۔تاہم اس اعزاز سے مجھے یک گونہ خاص ہونے کا احساس ہوا ہے اور یہ جاننا ہمہ وقت باعث تسکین و راحت ہوتاہے کہ آپ کے کام کو دیکھا اور سراہا جارہاہے۔
اور کیوں کہ یہ انعام و اعزاز صحیح آزادی کا جشن منانے والے پچھتریں یوم آزادی کے سال میں ممتاز علمی برادری کی جانب سے موصول ہورہاہے لہذا یہ میرے لیے اور بھی خاص ہے۔“
پروفیسر خان کو تدریس، تحقیق،انڈسٹری پریکٹس اینڈ ایڈمنسٹریشن کے میدان میں ساڑھے تین دہائیوں کا طویل تجربہ ہے۔
وہ ملک بھر میں میڈیا کے نئے شعبہ جات،ادارے اور یونیورسٹیاں قائم کرنے میں کلیدی رول ادا کررہے ہیں پروفیسر خان اے جے کے ماس کمیو نی کیشن رسرچ سینٹر کے سب سے سینئر فیکلٹی بھی ہیں اور متعدد سینئر میڈیا ماہرین،فلم سازوں،مدیروں،صحافیوں اور آسکر،پلٹزر اور ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ سمیت قومی اور بین الاقوامی ایواراڈ یافتگا ن کی تربیت کرچکے ہیں۔
آئی اے ایم سی آر، میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ اسکلز کونسل اور ماکھن لال چترویدی یونیورسٹی کے اشتراک سے ورچوئلی منعقدہ پروگرام کا مقصد میڈیا اور کمیونی کیشن کے میدان میں اہم خدمات کا اعتراف تھا۔
جی ایم ای سی میڈیا ایجوکیٹر اور پریکٹشنر ز اور میڈیا انسٹی ٹیوٹس اور یونیورسٹیوں کے شعبوں کی ایک عالمی پروفیشنل تنظیم ہے جو میڈیا ایجوکیٹر (ادارے) آموزگار (زیر تربیت) اور انڈسٹری(آجروں) کے درمیان ایک پل کے طور پر کام کرتی ہے۔