مونگیر:جامعہ رحمانی میں صحافتی ٹیم کی تشکیل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 27-11-2021
مونگیر:جامعہ رحمانی میں صحافتی ٹیم کی تشکیل
مونگیر:جامعہ رحمانی میں صحافتی ٹیم کی تشکیل

 


آواز دی وائس، مونگیر

جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر میں صحافت میں دلچسپی رکھنے والے طلبا پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو ابھی تجرباتی دور میں صحافتی سرگرمیاں انجام دی ہے۔

اس ٹیم میں حصہ لینے والے تمام طلبا سمیت شعبہ صحافت کے ایچ او ڈی نوجوان صحافی فضل رحمٰں رحمانی کو جامعہ رحمانی کے سرپرست امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی نے شناختی پریس کارڈ دیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

 انہوں نے فرمایا کہ دینی علوم کے ماہرین اس میدان میں پیچھے ہیں جس کی وجہ سے میڈیا میں ہماری نمائندگی نا کے برابر ہیں تاہم یہ طلبہ جب عملی مشق کے بعد اس میدان میں آئیں گے تو یہ قوم و ملت کے لیے بہت ہی مفید اور سودمند ثابت ہوں گے۔

awazurdu

یہ طلبہ ابتدائی مراحل میں ڈیجیٹل میڈیا کے لیے ویڈیو کنٹنٹ (مواد)تیار کریں گے۔

ابھی مشق اور تجربہ کے لیے فکرونظر کے نام سے ایک یو ٹیوب چینل بنایا گیا ہے جس پر یہ مواد اپ لوڈ کئے جا رہے ہیں۔

مشق کے مراحل سے گزرنے کے بعد باضابطہ ایک ویب پورٹل اور یو ٹیوب چینل تیار کر کے منظر عام پر لایا جائے گا۔ جس پر تعلیمی، سماجی، سیاسی اور ثقافتی موضوعات پر مواد پیش کئے جائیں گے۔

اس موقع پرمولانااحمد ولی فیصل رحمانی نے جامعہ رحمانی کے ان طلبا کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں آنے والے دنوں میں بے باک اور ایماندار صحافی بننے کی دعائیں دیں۔