ممبئی یونیورسٹی: شعبہ اردوکے ڈپلومہ ان جرنلزم کی بہترین کارکردگی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-07-2021
ممبئی یونیورسٹی
ممبئی یونیورسٹی

 

 

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں واقع'ممبئی یونیورسٹی' کے شعبہ اردو کے ماتحت جاری ڈپلومہ اِن جرنلزم کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔

  گزشتہ دِنوں ممبئی یونیورسٹی نے جرنلزم کے نتائج ظاہر کیے۔

امتحان میں شریک تمام ہی طلبا و طالبات نے اول درجہ میں کامیابی حاصل کی اور تین طلبہ کوامتیازی نمبرات سے کامیاب قرار دیے گئے۔

اس پورے بیج کے طلبہ واقعی محنتی اور علم و ادب کے تئیں سنجیدہ فکر کے حامل ہیں۔

کچھ طلبہ ایسے بھی ہیں جو مختلف اخبارات و رسائل میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور گاہے بگاہے ان کے مضامین اخبارات و رسائل کی زینت بنتے رہتے ہیں۔

امتیازی نمبرات سے کامیاب قرار دیے گئے تین طلبہ میں شیخ نیلو فر، محمد قاسم، اردو ٹائمز کی مالک و مدیر محترمہ قمر سعید اور گزشتہ چھ سال سے اردو ٹائمز میں فعال صحافتی فرائض انجام دینے والے محمد رفیق شیخ بھی شامل ہیں۔

جرنلزم سے وابستہ تمام ہی اساتذہ بشمول،پروفیسر یونس اگاسکر، شکیل رشید، شاہد لطیف، سرفراز آرزو، عزیز اعجاز، ڈاکٹر قمر صدیقی موجودہ ہیڈ ڈاکٹر عبداللہ امتیاز کی کوشش شامل رہی ہے۔

مرحوم پروفیسر صاحب علی نے اس کی بنیاد رکھی تھی۔